پاکستان

بروکلین ، نیویارک کی تین پاکستانی بلڈنگز میں آتشزدگی

آگ ایک بلڈنگ کے تیسرے فلور پر واقع اپارٹمنٹ میں لگی جس کے بعد وہ دائیں بائیں جانب موجود بلڈنگ میں پھیل گئی ۔

نیویارک (اردونیوز ) کونی آئی لینڈ ایونیو، بروکلین (نیویارک) پر فوسٹر ایونیو اور ایونیو ایچ کے درمیان مکی مسجد کے بلاک میں واقع تین بلڈنگ میں گذشتہ ہفتے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے تینوں بلڈنگ میں بالخصوص اختر بھٹہ کی بلڈنگ کہ جس کی بالائی دو منازل پر اپارٹمنٹ اور گراو¿نڈ فلور پر کپڑوں کا سٹور تھا کو ، بڑا نقصان پہنچا تاہم آتشزدگی کے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ ایک بلڈنگ کے تیسرے فلور پر واقع اپارٹمنٹ میں لگی جس کے بعد وہ دائیں بائیں جانب موجود بلڈنگ میں پھیل گئی ۔ فائر بریگیڈ حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے کاروائی کرکے آگ پر قابو پالیا

Fire at Coney Island Avenue, Brooklyn, Pakistani Buildings

Related Articles

Back to top button