پاکستان

سیالکوٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ادریس باجوہ انتقال کر گئے

نیویارک سمیت امریکہ بھر میں مقیم سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ارکان کا اظہار تعزیت ، ادریس باجوہ کی خدمات کو خراج تحسین

سیالکوٹ(اردو نیوز ) سیالکوٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، سابق صدر سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن ، سابق رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ کے رہنما ادریس باجوہ انتقال کر گئے ۔ انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ ادریس باجوہ کا شمار سیالکوٹ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات میں ہوتا تھا۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو صبح گیارہ بجے راجہ روڈ سیالکوٹ پر واقع شاہ جمال قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔نیویارک سمیت امریکہ بھر میں موجود سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ارکان و اہم شخصیات خورشید احمد بھلی ، چوہدری محمد رزاق، سعید احمد بھلی ایڈوکیٹ،چوہدری عامر رزاق، رانا سعید، انور شاہ واسطی ، مرزا خاور بیگ ، افضل گلبہار،وحید سلطان، یاسین بھٹی ،شاہد وڑائچ، حاجی عزیز سمیت دیگر نے ادریس احمد باجوہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔انہوں نے کہا کہ ادریس باجوہ کا شمار شہر کی ایسی شخصیات میں ہوتا تھا کہ جنہیں ہر کوئی برابر عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھتا تھا ۔

Idress Bajwa passes away in Sialkot

Related Articles

Back to top button