پاکستان

خورشید بھلی کی شاہد رانجھا اور ساتھیوں کو اوورسیز پاکستانیوں کےلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کروانے پر مبارکباد

اوورسیز پاکستانیوں کےلئے دوہری شہریت کے خاتمے کی قرارداد کو سپیکر مشتاق غنی تک پہنچانے اور ان سے قرارداد کی منظوری کا وعدہ لینے والینا کا اقدام اہم پیش رفت ہے ، خورشید بھلی

شاہد رضا رانجھا، یاسر خان (فرانس)، میاں آفتاب (اٹلی)، مبشر حسن (فرانس)، ناصر خان (کینیڈا)،رومی ملک (برطانیہ)اور عمران یونس (اٹلی )کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں

نیویارک (خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے سیکرٹری یوتھ خورشید احمد بھلی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کےلئے پارلیمنٹ میں مخصوص نشتیں مخصوص کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کےلئے دوہری شہریت کے خاتمے کی قرارداد کو سپیکر مشتاق غنی تک پہنچانے اور ان سے قرارداد کی منظوری کا وعدہ لینے والے پارٹی ساتھیوں اور اوورسیز کمیونٹی ارکان کی ا س کاوش کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مذکورہ قرارداد پاکستان تحریک انصاف نیویارک سٹیٹ کے جنرل سیکرٹری شاہد رضا رانجھا، یاسر خان (فرانس)، میاں آفتاب (اٹلی)، مبشر حسن (فرانس)، ناصر خان (کینیڈا)،رومی ملک (برطانیہ)اور عمران یونس (اٹلی ) سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھجوائی گئی ہے ۔
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ صرف یہ قرار داد صوبائی اسمبلی میں پیش کروائیں گے بلکہ اس کی منظور ی کو بھی یقینی بنائیں گے ۔ سپیکر نے یہ بھی یقین دلایا کہ قراردادصوبائی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں بھجوائی جائے گی ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ساجد تارڑ کی جانب سے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے بھی خصوصی رابطہ کرکے انہیں بھی اس اہم مسلہ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔
خورشید احمد بھلی نے کہا کہ پارٹی اور اوورسیز کمیونٹی کے ہمارے ساتھیوں نے اوورسیز کمیونٹی کے ایک دیرینہ مطالبے کو عملی شکل دلوانے کےلئے عملی اقدام کیا ہے جسے بے حد سراہنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ میں دنیا بھر میںموجود اوورسیز کمیونٹی ارکان اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھیوں سے اپیل کروں گا کہ وہ خیبر پختونخوا اسمبلی اور اس کے بعد قومی اسمبلی میں اس قرار دا د کی منظوری کے سلسلے میں پاکستان میں اپنے اپنے حلقہ نیابت کے ارکان اسمبلی اور سینٹ سے روابط کریں اور ان پر زور دیں کہ وہ اس قرار داد کو قانونی شکل دلوانے میں اپنے کردارکو یقینی بنائیں ۔
خورشید احمد بھلی نے کہا کہ ہم انشاءاللہ شاہد رضا رانجھا، یاسر خان ، میاں آفتاب ، مبشر حسن، ناصر خان ، عمران یونس سمیت ہر اس کمیونٹی ارکان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے کہ جو اس کام میں اپنا میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

Back to top button