پاکستان

پیپلز پارٹی امریکہ کے عہدیداران اور قائدین کا آصف زرداری سے اظہار تعزیت

آصف زرداری کی والد ہ زریں بخاری کراچی میں انتقا ل کر گئیں ، مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین و سابق صدر مملکت آصف زرداری کی والدہ زریں بخاری کراچی میں انتقال کر گئی ہیں ۔ آصف زرداری اپنی تما مصروفیات ترک کرکے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گئے ۔ زریں بخاری مرحوم ، آصف زرداری کے والد حاکم زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ تھیں ۔ وہ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔زرداری و بھٹو خاندان کی جانب سے زریں بخاری کی وفات کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے عہدیداران اور سینئر قائدین خالد اعوان، میاں بشارت ، ظفر چٹھہ ، ذوالفقار بسرا، سیمی اسد، لیاقت علی ، قیصر خان ، عزیز باچا، چوہدری اعجاز فرخ، سرور چوہدری ، مدثر چوہدری ، خالد بندیشہ ، شفقت تنویر، فراست چوہدری سمیت دیگر نے آصف زرداری سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ نصیب فرمائیں اور ان کے فرجات بلند فرمائیں۔

Asif Zardari’s mother passed away in Karachi

Urdu News USA

Related Articles

Back to top button