خبریں

ایشین امریکن الائنس کا سٹی کونسل 23کےلئے ڈیبرا مارکل کی حمایت کا اعلان

ڈیبرا مارکل ،کوینز کمیونٹی بورڈ 2کی ڈسٹرکٹ مینیجر ،26thاسمبلی ڈسٹرکٹ کی ڈیموکریٹک کمیٹی وومین کے علاوہ نیویارک سٹی کے دو سابق مئیروں کے ساتھ خدمات انجام دے چکی ہیں

 نیویارک سٹی کونسل میں ہماری موثرنمائندگی ضروری ہے ۔ ڈیبرا مارکل نہ صرف کمیونٹیز اور ان کے مسائل کو بخوی جانتی ہیں بلکہ ان کی حل میں اہم کردار بھی ادا کریں گی ،ایشن امریکن لائنس
ڈیبرا مارکل کا ایشین امریکن الائنس کی تائید و حمایتپر شکرئیہ ، اپنے تمام تر تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ، نیویارک سٹی کونسل میں ایشن امریکن سمیت تمام کمیونٹیز کی موثرنمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کروں گیم ڈیبرا مارکل
ڈیبرا مارکل ،کوینز کمیونٹی بورڈ 2کی ڈسٹرکٹ مینیجر ،26thاسمبلی ڈسٹرکٹ کی ڈیموکریٹک کمیٹی وومین کے علاوہ نیویارک سٹی کے دو سابق مئیروں کے ساتھ خدمات انجام دے چکی ہیں
واضح رہے کہ کونسل ڈسٹرکٹ 23، کوینز کے علاقوں کلین اوکس، ڈگلسٹن، لٹل نیک، کوینز ویلج، بیل روز، نیو ہائیڈ پارک اور فریش میڈوز پر مشتمل ہے ،کونسل ڈسٹرکٹ 23 سمیت نیویارک سٹی کونسل کی تیس سے زائد نشستوں کے لئے پرائمری الیکشن 22جون کو ہوں گے

Video

 

نیویارک (اردونیوز) پاکستانی سمیت ایشین امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم ”ایشین امریکن الائنس “ نے نیویارک سٹی کونسل کی ڈسٹرکٹ23سے امیدوار ڈیبرا مارکل کی تائید و حمایت کا اعلان کر دیاہے۔ الائنس کی جانب سے یہ اعلان ڈیبرا مارکل کے ہمراہ ان کے حلقے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا ۔
ڈیبرا مارکل ،کوینز کمیونٹی بورڈ 2کی ڈسٹرکٹ مینیجر ،26thاسمبلی ڈسٹرکٹ کی ڈیموکریٹک کمیٹی وومین کے علاوہ نیویارک سٹی کے دو سابق مئیروں کے ساتھ خدمات انجام دے چکی ہیں ۔
ڈیبرا مارکل کے ہمراہ ایشین امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیموں ساو¿تھ ایشین امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی ،نیویارک سٹی ریذیڈنٹس الائنس، ساو¿تھ ایشین ایڈوائزی کونسل ، پاکستانی امریکنز آف نارتھ امریکا، بلیک کار لیموزین ورکرز یونین ، کوینز ریذیڈنٹ اینڈ ووٹرز کولیشن کے قائدین و نمائندوں چوہدری امتیاز انور،محمدخورشید الحق،محمد صادق، سید کمال انجم، توقیر خان، سید ارمغان شاہ اور صائمہ فرحت سمیت دیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کونسل ڈسٹرکٹ23میں ایشین امریکن کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ سٹی کونسل میں کمیونٹی کی نمائندگی کے لئے ڈیبرا مارکل موزوں امیدوار ہیں ۔
ایشن امریکن لائنس کے قائدین کا کہناتھا کہ نیویارک سٹی کونسل میں ہماری موثرنمائندگی ضروری ہے ۔ ڈیبرا مارکل نہ صرف کمیونٹیز اور ان کے مسائل کو بخوی جانتی ہیں بلکہ ان کی حل میں اہم کردار بھی ادا کریں گی ۔
ایشین امریکن الائنس کے وائس پریذیڈنٹ چوہدری انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشین امریکن الائنس اور متعدد کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے بورڈ ممبرز کونسل ڈسٹرکٹ23کے لئے ڈیبرا مارکل کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔
ڈیبرا مارکل نے ایشین امریکن الائنس کی تائید و حمایت کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام تر تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ، نیویارک سٹی کونسل میں ایشن امریکن سمیت تمام کمیونٹیز کی موثرنمائندگی کو یقینی بنائیں گی ۔
ڈیبرا مارکل کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا کے بعد نئے چیلنجز درپیش ہیں اور نئے حالات و اقعات میں منتخب ایوانوں کا آنیوالے دنوں میں کردار بھی اہم ہوگا ۔
واضح رہے کہ کونسل ڈسٹرکٹ 23، کوینز کے علاقوں کلین اوکس، ڈگلسٹن، لٹل نیک، کوینز ویلج، بیل روز، نیو ہائیڈ پارک اور فریش میڈوز پر مشتمل ہے ۔
کونسل ڈسٹرکٹ 23 سمیت نیویارک سٹی کونسل کی تیس سے زائد نشستوں کے لئے پرائمری الیکشن 22جون کو ہوں گے ۔

City Council Candidate Debra Markell (CD-23) Endorsed by Asian American Alliance of New York

Queens, NY – Candidate for City Council (CD-23) Debra Markell picks up key endorsement from the Asian American Alliance of New York (AAANY) in a press conference on Saturday, January 30. A conglomerate advocacy group of Asian-American interests in New York City, the organization is composed of the South Asian American Political Action Committee, New York City Residents Alliance, South Asian Advisory Council, Pakistani Americans of North America, Black Car Limousine Workers Union, and Queens Resident and Voters Coalition.

“The Asian American Alliance of New York, our board of directors from all different communities are fully supportive of our endorsement for Debra Markell. We stand by her for the 23rd Council District election.” Said Chaudhry Anwar, Vice President of the AAANY.

“There are so many people from different backgrounds here to make things better. It is important that our voices count. Debra will govern right and knows exactly what she is doing” Noted Armughan Shah, AAANY Board member.

Having a career in public service that spans 22 years, Markell is putting quality of life, small business, and seniors as priority for her campaign. The endorsement comes ahead of the June 22nd election filling the vacancy of retiring councilmember Barry Grodenchik, who leaves the seat representing Glen Oaks, Douglaston, Little Neck, Queens Village, Bellerose, New Hyde Park, and Fresh Meadows.

#NYCElections2021

Related Articles

Back to top button