اوورسیز پاکستانیزخبریں

نیوجرسی میں پی ٹی آئی کا ضمنی الیکشن میں کامیابی پر جشن فتح

سیم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نیوجرسی اور یو ایس اے کے زیر اہتمام جشن فتح، فضاءعمران خان اور تبدیلی کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی

نیوجرسی (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف نیوجرسی اور یو ایس اے کے زیر اہتمام پنجا ب کے حالیہ ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر جشن فتح منایا گیا ۔ تحریک انصاف نیوجرسی اور یو ایس اے کے ارکان و عہدیداران ، ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان سنتے ہی باہر نکل پڑے اور نیوجرسی جشن فتح منایا اور خوشی سے جھوم اٹھے اور آتش بازی بھی کی

پی ٹی آئی یو ایس اے کے سیکرٹری جنرل سیم خان، صدر نیوجرسی نوید وڑائچ اور ساتھیوں کے زیر اہتمام منائے جانیوالے اس جشن فتح میں پارٹی ساتھیوں نے اپنے ہاتھوں میں پی ٹی آئی کے پرچم اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور تمام وقت پارٹی اور عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

جشن فتح سے خطاب کے دوران سیم خان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی فتح عمران خان کی نہیں بلکہ پاکستان کی فتح ہے ۔نوید وڑائچ کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کی بھار ی اکثریت سے کامیابی ، موجودہ حکومت پر عدم اعتماد کا اظہا رہے ۔

جشن کے شرکاءنے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں فوری الیکشن کروائے جائیں اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے ۔

PTI, Bye Elections, Imran Khan, Sm Khan, PTI USA, Urdu News

Related Articles

Back to top button