خبریں

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اکثریت بائیڈن کو ووٹ ڈالے گی ، شمس الزمان

پاک امریکن سوسائٹی کے شمس الزمان ، ،چوہدری اشرف، امین مصطفی باجوہ ، سید آصف،شبیر گل، اشرف شیرازی، شیخ زاہد عزیز، محمد عرفان کامشترکہ بیان

نیویارک (اردونیوز ) پاک امریکن سوسائٹی کے صدر شمس الزمان نے کہا ہے کہ تین نومبر کو ہونیوالے صدارتی الیکشن میں پاکستانی امریکن کمیونٹی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو سپورٹ کرے گی اور ان کے حق میں ووٹ ڈالے گی ۔سوسائٹی کے صدر شمس الزمان ، سینئر نائب صدر فارماسسٹ چوہدری اشرف، نائب صدر امین مصطفی باجوہ ، سید آصف ، جنرل سیکرٹری شبیر گل ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اشرف شیرازی ، نائب صدر شیخ زاہد عزیز ، سیکرٹری انفارمیشن محمد عرفان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تین نومبر کے صدارتی الیکشن میں مسلم امریکن کمیونٹی کو جو بائیڈن کو ووٹ دینا چاہئیے ۔ شمس الزمان نے دعویٰ کیا کہ نیویارک میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی اکثریت نے الیکشن میں ڈیموکریٹس کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ملک و رنگ ونسل کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔ ان حالات میںامریکہ کا ایسی قیادت کی ضرورت ہے کہ جو ملک کو متحد کرے اور آگے بڑھائے۔

Shamas Zaman, Elections 2020

Related Articles

Back to top button