پاکستانخبریں

پاکستان میں شدید زلزلہ

پاکستان میں زلزلہ کے شدید زلزلہ کے جھٹکے آئے ہیں

لاہور (احسن ظہیر سے )پاکستان اور آزاد کشمیر میں سوموار کو زلزلے کے شدید زلزلے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور ،سوات، نوشہرہ، مانسہرہ، خیبر، پاراچنار،ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، منڈی بہاء الدین، پنجاب سمیت خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں محسوس کئے گئے ۔

لاہور میں موجود شہریوں نے بتایا کہ وہ رات کو سونے کی تیار ی کررہے تھے کہ اس دوران اچانک ان کے گھراور عمارتیں لرزنے لگی اور زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

 

 

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ، شیخو پورہ ، ننکامہ ، واہ کینٹ ، ایبت اباد ، میر پور سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں اور بلڈنگز سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگ گئے ۔زلزلہ پیما کے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.6سے 7.8ریکارڈ کی گئی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے پہلے جھٹکوں کے بعد مزید جھٹکے بھی آسکتے ہیں لہٰذا لوگ احتیاط کریں اور گھروں اور بڑی بلڈنگز میںواپس جانے سے گریز کریں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلہ آیا جس کی وجہ سے اب تک پچاس ہزار سے زائد زلزلہ متاثرین جاں بحق ہو گئے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں ۔

پاکستان میں زلزلہ کی وجہ سے ابھی تک خاص جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم ملک بھر سے رپورٹس اکٹھی کی جا رہی ہیں ۔

 

 

Related Articles

Back to top button