پاکستانامیگریشن نیوز

انٹرویو دئیے بغیر امریکی ویزے حاصل کرنے کا طریقہ

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے منسٹر قونصلر برائے قونصلر افئیرز مائیکل سول برگ ’ٹوئٹر سپیس‘ پر بغیر انٹرویو کے امریکی ویزے کی اہلیت کی تفصیلات بتائیں گے

لاہور (احسن ظہیر سے ) امریکن ایمبسی اسلام آباد کی جانب سے بغیر انٹرویو امریکی ویزے کے حصول کی اہلیت کی تفصیلات بیان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ امریکن ایمبسی (سفارتخانہ ) اسلام آباد میں تعینات منسٹر قونصلر برائے قونصلر افئیرز مائیکل سول برگ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر 14مارچ کو (پاکستانی وقت کے مطابق ) شام چھ ببجے ’ٹوئٹر سپیس ‘ پر دستیاب ہوں گے ۔ وہ امریکی ایمبسی اسلام آباد کی جانب سے شروع کئے جانیوالے بغیر انٹرویو کے امریکی ویزے کے حصول اور اہلیت کے بارے میں تفصیلات بیان کریں گے ۔ اس موقع پر منسٹر قونصلر برائے قونصلر افئیرز مائیکل سول برگ سے براہ راست سوالات بھی پوچھے جا سکیں گے ۔

امریکی ایمبسی اسلام آباد کی جانب سے امریکی ویزے کی مختلف کیٹیگیریز میں امریکی ویزے کے درخواست دہندگان کو بغیر انٹرویو کے ویزے جاری کئے جاتے ہیں ۔ امریکی سفاتخانہ کی جانب سے پاکستانی عوام میں اس پالیسی و پروگرام کے بارے میں اگاہی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں روزانہ بڑی تعداد میں پاکستانی امریکی ویزے کے لئے درخواستیں جمع کرواتے ہیں ۔
امریکی ایمبسی کی جانب سے بعض کیٹیگیریز میں ایسے پاکستانی کہ جن کو ماضی میں امریکی ویزہ جاری کیا گیا یا ایسے پاکستانی کہ جنہوں نے امریکی کا سفر کیا ہے، کو دوبارہ ویزہ اپلائی کرنے کی صورت میں بغیر انٹرویو کے امریکی ویزہ جاری کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے حصول کے لئے منسٹر قونصلر برائے قونصلر افئیرز مائیکل سول برگ کی ٹوئٹر سپیس پر بات چیت سے مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یو ایس سینٹ میں اکثریتی لیڈر سینیٹر چارلس شومر (ڈیموکریٹ۔نیویارک) کی قیادت میں گذشتہ ماہ پاکستان کا خصوصی دورہ کیا گیا۔ اس دورے سے واپسی پر نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ’امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ‘ (اے پیگ۔APAG) سے زوم پر کمیونٹی میٹنگ کے دوران سینیٹر شومر نے بتایا کہ انہوں نے دورہ اسلام آباد کے دوران امریکی سفارتخانے کو ہدایت کی کہ پاکستان میں ویزے درخواستوں پر عملدرامد کو تیر اور فوری بنایا جائے۔

اس سلسلے میں ضروری وسائل کو یقینی بنایا جائے۔ سینیٹر شومر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد ایمبسی میں قونصلر (ویزہ ) سروسز وغیرہ کو تیز بنانے کے سلسلے میں وسائل کی فراہمی میں کردار ادا کریں ۔

Related Articles

Back to top button