پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک پولیس ہیڈکوارٹر میں مسلم پولیس آفیسرز کا عظیم الشان افطار ڈنر

افطاری کے موقع پر پولیس ہیڈکوارٹر میں نماز مغرب کی اذان دی گئی اور با جماعت نماز مغرب ادا کی گئی

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں عظیم الشان افطار پارٹی کا اہتمامکیا گیا۔ اس افطار پارٹی کے اہتمام میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ مین پولیس آفیسرزکی نمائندہ تنظیم مسلم آفیسر سوسائٹی کے پریذیڈنٹ ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا اوسر ان کے ساتھیوں اور ٹیم نے خصوصی کردار ادا کیا۔

 

کورونا وبا کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد پولیس ہیڈکوارٹر میں مسلم آفیسرز سوسائٹی کے افطار ڈنر میں سوسائٹی کے سینکڑوں ارکان ، ان کے اہل خانہ اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کے علاوہ نیویارک پولیس کمشنر کیچنٹ سویل ، فرسٹ ڈپٹی کمشنر ایڈی کوبان ، چیف آف ڈیپارٹمنٹ کینتھ کورے ، چیف آف پٹرول کیتھلین او ریلی ، ڈپٹی کمشنر مارک سٹیورٹ،انسپکٹر میکسی مل ٹولینٹینو ، مئیر نیویارک کے سینئر ایڈوائزر احسن چغتائی ، کمشنر کمیونٹی افئیرز فریڈ کازمیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی نے خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر مسلم پولیس آفیسرز سمیت مسلم کمیونٹی کی اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی ایوارڈ ز دئیے گئے اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔
اس موقع پر مسلم امریکن پولیس آفیسر زکی جانب سے ماہ رمضان کی مبارکبا دی گئی جبکہ نیویارک پولیس کے اعلی حکام نے مسلم کمیونٹی کو ماہ رمضان کے ساتھ ساتھ عید کی آمد کی بھی مبارک باد دی۔
افطاری کے موقع پر پولیس ہیڈکوارٹر میں نماز مغرب کی اذان دی گئی اور با جماعت نماز مغرب ادا کی گئی۔

Related Articles

Back to top button