بین الاقوامی

الریان مسلم فیونرل سروسز کے ڈائریکٹرامتیاز احمد کے بھائی عبدالروف مرحوم کی رسم قل

قاری محمد یونس قادری نے رسم قل کے سلسلے میں ختم شریف پڑھا اور عبدالروف مرحوم جن کا برطانیہ میں انتقال ہو ا،کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا مانگی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور الریان فیونرل ہوم بروکلین کے ڈائریکٹر امتیاز احمد کے بڑے بھائی جن کا گذشتہ دنوں لندن میں انتقال ہو گیا تھا، کی رسم قل یہاں ادا کی گئی ۔ اس موقع پر قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں طیبہ اسلامک سنٹر کے امام قاری محمد یونس قادری ، امام احمد علی کے علاوہ کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔
شرکاءنے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن اور فاتحہ خوانی کی ۔ بعد ازاں قاری محمد یونس قادری نے ختم شریف پڑھا اور مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلند کے لئے خصوص دعا کروائی ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار حمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
شرکاءنے امتیاز احمد سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کے ان کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
امتیاز احمد اور ظفراحمد نے رسم قل میںشریک تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہ وہ ان سب کے مشکور ہیں کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے اور ان کے بھائی کے لئے دعا کی ۔

Related Articles

Back to top button