اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

شہباز گل نے اسلحہ کی ملکیت اپنے ملازم کی بتائی تھی۔ شہباز گل کو اپنا ملازم بمعہ اسلحہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا

اسلام آباد ( اردونیوز ) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرشہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں درج کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے کمرے سے پستول برآمد ہوا تھا۔

شہباز گل کے خلاف دائر مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم شہباز گل نے اسلحہ کی ملکیت اپنے ملازم کی بتائی تھی۔ شہباز گل کو اپنا ملازم بمعہ اسلحہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما نہ ملازم کو پیش کرسکے اور نہ ہی اسلحہ لائسنس یا اجازت نامہ، شہباز گل نے لائسنس کے بغیر نائن ایم ایم پسٹل رکھ کر ارتکاب جرم کیا۔

Shahbaz Gill, Shehbaz Gill, Urdu News

Related Articles

Back to top button