پاکستان

کورونا وبا کے بعد نیویارک سٹی کے سکول کھل گئے

نیویارک سٹی کے سکول سٹوڈنٹس کی اکثریت سکولوں میں پہنچی تاہم ان بچوں کے لئے لازم ہے کہ وہ سکول میں آنے سے قبل ویکسین یافتہ ہوں اور ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کریں

نیویارک (محسن ظہیر سے ) کورونا وبا کی وجہ سے ایک سال سے زائد عرصے کےلئے مکمل یا جزوی طور پر بند رہنے والے نیویارک سٹی کے پبلک سکول سوموار 13ستمبر کو مکمل طور پر کھل گئے ۔ سکول سٹوڈنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وبا سے پہلے کی طرح اب معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ دن ”اِن پرسن “ (In Person) سکول میں تعلیم کے لئے آیا کریں گے ۔ سوموار کو نیویارک سٹی کے سکول سٹوڈنٹس کی اکثریت سکولوں میں پہنچی تاہم ان بچوں کے لئے لازم ہے کہ وہ سکول میں آنے سے قبل مکمل طور پر ویکسین یافتہ ہوں اور ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ سوموار کو ایک قابل ذکر تعداد ایسے بچوں کی بھی رہی کہ جن کے والدین نے فی الحال انہیں سکول نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ۔
نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی میں جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ، وہ پہلی فرصت میں ویکسین حاصل کریں ۔ مئیر نے مزید کہا کہ سکول ٹیچرز اور سٹاف کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ ویکسین حاصل کریںاور ہر ممکن احتیاط کریں ۔انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی کے 79فیصد سے زائدنیویارکرز نے کم از کم ویکسین کی ایک ڈوز حاصل کر رکھی ہے جو کہ شہر کی آبادی کا دو تہائی ہے۔جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی، وہ فی الفور ویکسین حاصل کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر سکول میں تعلی م کے دوران کوئی بچہ علیل ہو جاتا ہے اور اسے گھر میںرہنے کی ہدایت کی جاتی ہے تو اسے گھر پر ریموٹ تعلیم (بذریعہ آب لائن) کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔

New York city public schools open for nearly 1million students

Related Articles

Back to top button