پاکستان

کورونا کی تیسری لہر، پاکستان کا آئی ایم ایف سے ریلیف پیکج کےلئے رابطے کا فیصلہ

ہماری معیشت صحیح اور بحالی کے راستے پر گامزن تھا لیکن اس دوران ملک میں کورونا کی تیسری لہر آگئی ہے جس سے نبرد آزما ہونا ایک بڑا چیلنج ہے

 اسلام آباد (اردونیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری خطرناک لہر کے پیش نظر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) سے ریلیف پیکج کے لئے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام برائے پاکستان کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا مزیدکہنا ہے کہ ہماری معیشت صحیح اور بحالی کے راستے پر گامزن تھا لیکن اس دوران ملک میں کورونا کی تیسری لہر آگئی ہے جس سے نبرد آزما ہونا ایک بڑا چیلنج ہے ہمیں احساس پروگرام سمیت اپنی تمام صورتحال کا جائزہ لینا ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں آنے والی کورونا وبا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جس کی آبادی 33کروڑ ہے ، کی جانب سے کورونا سے متاثرہ افراد اور عوام کے لئے چارکھرب ڈالرز کے فنڈز مختص اور خرچ کئے گئے ہیں ۔ اس کے برعکس 22کروڑ آبادی کےلئےپاکستان کی جانب سے آٹھ ارب ڈالرز ہیں۔ لہٰذا ہم سمجھتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے دوسرے پیکج کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ، میں آئی ایم ایف سے بات کرونگا۔

Pakistan to approach IMF for second COVID relief package, Imran Khan

Related Articles

Back to top button