امیگریشن نیوزپاکستان

امریکی ریاست ریاست منی سوٹا میں امیگریشن کریک ڈاؤن آپریشن ختم کرنے کا اعلان، صدر ٹرمپ کی منظوری حاصل: ٹام ہومن

امیگریشن نفاذ (انفورسمنٹ) کا خصوصی آپریشن اب باقاعدہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے، جس کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دے دی ہے,ٹام ہومین

واشنگٹن ڈی سی (اردو نیوز)امریکی سرحدی امور کے نگران (بارڈر زار) ٹام ہومین نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ریاست میں گذشتہ سال شروع کیا گیا، امیگریشن نفاذ (انفورسمنٹ) کا خصوصی آپریشن اب باقاعدہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے، جس کی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دے دی ہے۔
ٹام ہومن نے اپنے بیان میں کہا کہ اس خصوصی آپریشن کے دوران عوامی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے افراد اور دیگر ترجیحی اہداف کی گرفتاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکام اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ غیر معمولی سطح پر تعاون بھی دیکھنے میں آیا۔مسٹر ہومین کے مطابق ان کامیابیوں اور بہتر رابطہ کاری کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے آپریشن ختمکرنے کی تجویز پیش کی، جس سے صدر ٹرمپ نے اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ یہ آپریشن غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں شروع کیا گیا تھا، جس کامقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور وفاقی امیگریشن قوانین پر موثر عمل درآمد کرنا تھا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا میں امیگریشن آپریشن کی کاروائیوں کے دوران امیگریشن ایجنٹس کی فائرنگ سے دو امریکی شہری ، رینے نکول گڈ اور ایلیکس پریٹی جاں بحق ہو گئے تھے جس کی وجہ سے منی سوٹا میں امیگریشن آپریشن شدید تنقید کی زد میں رہا ۔
بارڈر زار ٹام ہومین کے منی سوٹا میں امیگریشن آپریشن ختم کرنے کے اعلان سے قبل منی سوٹا میں امیگریشن آپریشن کے چیف کا تبادلہ کر دیا گیا بعد ازاں ریاست سے سات سو امیگریشن ایجنٹس کو واپس بلائے جانے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button