نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر انٹیلی جنس ڈویژن جبکہ انسپکٹر عدیل رانا کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر مقرر ہو گئے
پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کی نئی پوسٹنگ کا نوٹیفیکیشن بدھ، 11مارچ کو جاری ہوا تاہم انسپکٹر عدیل رانا اور ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر اپنے نئے عہدوں کا چارج سوموار،16مارچ کو لیں گے
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر انٹیلی جنس ڈویژن جبکہ انسپکٹر عدیل رانا کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر مقرر ہو گئے
نیویارک ( محسن ظہیر ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر انٹیلی جنس ڈویژن جبکہ انسپکٹر عدیل رانا کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر مقرر ہو گئے ہیں ۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کی نئی پوسٹنگ کا نوٹیفیکیشن بدھ، 11مارچ کو جاری ہوا تاہم انسپکٹر عدیل رانا اور ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر اپنے نئے عہدوں کا چارج سوموار،16مارچ کو لیں گے ۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں دو پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹو ز کی اہم یونٹس میں کمانڈنگ آفیسرز کے طور پر تعیناتی ، ڈیپارٹمنٹ کی ان کی قابلیت اور صلاحیت پر اعتماد کی بھرپور عکاسی ہے اور یہ پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹوز اور آفیسرز کے لئے قابل فخر پیش رفت ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈپٹی انسپکٹر وحید اختر اور انسپکٹر عدیل رانا کی جن اہم یونٹس میں تعیناتی ہوئی ہے ، یہاں سے مستقبل میں ان کے بالٹرتیب انسپکٹر اور ڈپٹی چیف بننے کے بھی امکانات ہوں گے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے وحید اختر اور عدیل رانا کو ان کی نئی تقرریوں پر مبارکباد دی گئی ہے اور ان کے لیے پرخلوص تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔



