پاکستانبین الاقوامی

امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی APPACکا افطار ڈنر، گورنر نیویارک کیتھی ہوکل کی خصوصی شرکت

گورنر کیتھی ہوکل نے کمیونٹی کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ نیویارک سٹیٹ میں مسلم امریکن کمیونٹی کے حقوق اور ان کے لئے اہم شعبوں میں مواقع کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا

افطار ڈنر جس کے اہتمام میں ”اے پی پیک“ کے ڈاکٹر اعجاز احمد ، ناہید بھٹی ، اسد چوہدری اور مرزا خاور بیگ نے خصوصی کردار ادا کیا ، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

ڈاکٹر اعجاز احمد، ناہید بھٹی ، اسد چوہدری، ڈاکٹر پرویز اقبال ، مرزا خاور بیگ اور ڈاکٹر محمد ہاد ی نے گورنر ہوکل کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ”اے پی پیک “ کی ہمیشہ کوشش ہے کہ کمیونٹی کے انتخابی سیاست اور نظام میں متحرک کردار کو یقینی بنایا جائے

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی APPACکے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل نے خصوصی شرکت کی اور پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ نیویارک سٹیٹ میں مسلم امریکن کمیونٹی کے حقوق اور ان کے لئے اہم شعبوں میں مواقع کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ افطار ڈنر جس کے اہتمام میں ”اے پی پیک“ کے ڈاکٹر اعجاز احمد ، ناہید بھٹی ، اسد چوہدری اور مرزا خاور بیگ نے خصوصی کردار ادا کیا ، میں ”اے پی پیک“ کے بورڈ ممبرز، ارکان کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی
ڈاکٹر اعجاز احمد، ناہید بھٹی ، اسد چوہدری، ڈاکٹر پرویز اقبال ، مرزا خاور بیگ اور ڈاکٹر محمد ہاد ی نے گورنر ہوکل کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ”اے پی پیک “ کی ہمیشہ کوشش ہے کہ کمیونٹی کے انتخابی سیاست اور نظام میں متحرک کردار کو یقینی بنایا جائے ۔ ”اے پی پیک “ منتخب قیادت سے بھی توقع رکھتی ہے کہ وہ کمیونٹی کے لئے اہم ایوانوں اور پوزیشن پر خدمات انجام دینے کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کریں گی ۔
افطار ڈنر کے دوسرے حصے میں معروف اسلامک سکالر مفتی محمد فرحان نے ماہ رمضان کی فضیلت اور برکات کے حوالے سے خصوصی بیان کیا اور شرکاءپر زور دیا کہ وہ ماہ رمضان کی عبادت اور روزہ کے بنیادی مقصد اور فلسفے کو صرف ایک مہینہ نہیں بلکہ سال بھر پیش نظر رکھیں ۔”اے پی پیک “ کی جانب سے شرکاءکے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر دیا گیا اور منتظمین کی جانب سے شکرئیہ ادا کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button