پاکستان

سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کا نیا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع

سعودی عرب کا پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کا ڈپازٹ بھی مزید طویل مدت کیلئے بڑھا دیا گیا ہے، جو اب سالانہ تجدید (رول اوور) کے بجائے مستقل بنیادوں پر برقرار رہے گا، وزیر خزانہ

سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کا نیا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع

نیویارک (محسن ظہیر)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نےپاکستان کیلئے مزید 3 ارب امریکی ڈالر ڈپازٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس کی رقم آئندہ ہفتے جاریہونے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب کا پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کا ڈپازٹ بھی مزیدطویل مدت کیلئے بڑھا دیا گیا ہے، جو اب سالانہ تجدید (رول اوور) کے بجائے مستقل بنیادوں پر برقراررہے گا۔

وزیر خزانہ نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اسپرنگ اجلاس 2026 کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مالی معاونت پاکستان کی بیرونی مالیضروریات کے لیے نہایت اہم ہے اور اس سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت مالی سال کے اختتام تک تقریباً 18 ارب ڈالر کے ذخائر کا ہدف حاصل کرنےکیلئے پرعزم ہے، جو تقریباً 3.3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان نےحال ہی میں 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے ادا کیا ہے اور آئندہ تمام بیرونی ادائیگیاں بھی بروقتمکمل کی جائیں گی۔

سینیٹر اورنگزیب نے سعودی قیادت، بالخصوص ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی وزیر خزانہ محمدبن عبداللہ الجدعان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون پاکستان کی معیشت کیلئے اعتماد اور استحکام کاباعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی پاکستان کی معاشیپالیسیوں کو سراہا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان اپنی بیرونی مالی حکمت عملی کے تحت نئے ذرائع، جیسے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹپروگرام اور پانڈا بانڈ کے اجرا پر بھی کام کر رہا ہے، تاکہ معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button