پاکستان

فیفا ورلڈ کپ کا آغاز چند دنوں میں شمالی امریکہ ہونے جا رہا ہے

فیفا ورلڈ کپ کا آغاز چند دنوں میں شمالی امریکہ ہونے جا رہا ہے
پہلی بارفیفا ورلڈ کپ میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی اور مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔امریکہ اس عالمی ایونٹ کا سب سے بڑا میزبان ملک ہوگا
امریکہ اس عالمی ایونٹ کا سب سے بڑا میزبان ملک ہوگا، جہاں نیویارک،نیو جرسی، لاس اینجلس، ہیوسٹن، میامی، سیئٹل، اٹلانٹا، ڈیلاس، بوسٹن، فلاڈیلفیا، کنساس سٹی اور سان فرانسسکو بے ایریا سمیت 11 شہروں میں میچز منعقد ہوں گے، جبکہ فائنل مقابلہ نیویارک،نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

واشنگٹن (اردو نیوز) امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے اشتراک سے چند دنوں کے بعد منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جسے تاریخ کا سب سے بڑا فٹبال ٹورنامنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ پہلی بار ورلڈ کپ میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی اور مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔امریکہ اس عالمی ایونٹ کا سب سے بڑا میزبان ملک ہوگا، جہاں نیویارک،نیو جرسی، لاس اینجلس، ہیوسٹن، میامی، سیئٹل، اٹلانٹا، ڈیلاس، بوسٹن، فلاڈیلفیا، کنساس سٹی اور سان فرانسسکو بے ایریا سمیت 11 شہروں میں میچز منعقد ہوں گے، جبکہ فائنل مقابلہ نیویارک،نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
فیفا حکام ، میزبان ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران لاکھوں بین الاقوامی شائقین شمالی امریکہ کا رخ کریں گے، جس سے سیاحت، ہوٹل انڈسٹری، ٹرانسپورٹ اور مقامی کاروباروں کو نمایاں معاشی فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے۔ مختلف اندازوں کے مطابق اس ٹورنامنٹ سے شمالی امریکہ میں اربوں ڈالر کی معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی، جبکہ میزبان شہروں میں سیکیورٹی اور انتظامی تیاریاں بھی اپنے عروج پر ہیں۔
اس وقت دنیا بھر کی نظریں اس وقت امریکہ اور دیگر میزبان ممالک پر مرکوز ہیں، جہاں کھیل، تجارت، سیاحت اور عالمی توجہ کا ایک غیرمعمولی امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔یہاں قابل امر ذکر یہ ہے کہ فیفا میچز کے لئے ٹکٹیں حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ ٹکٹوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں لیکن شائقین ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر شمالی امریکہ میں ہونیوالے فیفا میچ دیکھنا چاہتے ہیں اور ہر قیمت پر ٹکٹ خریدنے کے لئے تیار ہیں ۔
امریکی ریاستوں نیویارک اور نیوجرسی کی جانب سے بالخصوص ، فیفا میچوں کے دوران عالمی وزیٹرز اور شائقین کی بڑی تعداد کے آمد کے پیش نظر خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button