راجہ اسد پرویز ، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے پولیٹیکل مشیر برائے نارتھ امریکہ
راجہ اسد کی جانب سے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور ، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، صدر مملکت آصف علی زرداری ، محترمہ فریال تالپور اور پی پی پی یو ایس اے ک قیادت سمیت پارٹی قیادت کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے
راجہ اسد کی جانب سے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور ، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، صدر مملکت آصف علی زرداری ، محترمہ فریال تالپور اور پی پی پی یو ایس اے ک قیادت سمیت پارٹی قیادت کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے
نیویارک ( اردونیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی سیاسی و سماجی شخصیت اور پی پی پی نیویارک کے سیکرٹری جنرل راجہ اسد پرویز کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کا سیاسی مشیر برائے نارتھ امریکہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کا یہ عہدہ اعزازی ہو گا۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے راجہ اسد پرویز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ راجہ اسد کی جانب سے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور ، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، صدر مملکت آصف علی زرداری ، محترمہ فریال تالپور اور پی پی پی یو ایس اے ک قیادت سمیت پارٹی قیادت کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اتریں گے اور کشمیری امریکن کمیونٹی کی خدمت کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
پی پی پی یو ایس اے کے عہدیداران اور ارکان کی جانب سے بھی راجہ اسد پرویز کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی گئی ہے اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کی قیادت سے رابطے میں رہ کر کمیونٹی کے لئے ایک متحرک کردار ادا کریں گے۔



