اوورسیز پاکستانیزخبریں

نوید وڑائچ کی پاکستان رینجرز کے کراچی کیمپ پر حملے کی شدید مذمت ، وطن کے محافظوں کی قربانی کو سلام

کراچی دہشت گرد حملہ پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سوگوار ہے۔، قطع نظر سیاسی وابستگی کے ، سرحدوں پر اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر وطن کے محافظوں کی خدمات اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، نوید وڑائچ

دہشت گردی کے مقابلے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کی قومی قیادت بشمول پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر عمران خان کو فوری رہا کیا جائے اور انہیں قوم کو قیادت فراہم کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے
افغان طالبان دہشت گرد ، مسلمان کہلانا تو دور کی بات انسان بھی کہلانے کے حق دار نہیں ۔ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ دین اسلام کے بھی دشمن ہیں، چیف کوارڈی نیٹر تحریک انصاف نیوجرسی کا بیان

نیوجرسی ( اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نیوجرسی کے چیف کوارڈی نیٹر اور پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما چوہدری نوید وڑائچ نے گلستان جوہر کراچی میں واقع پاکستان رینجرز کے کیمپ پر افغان طالبان دہشت گردوں کے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دوشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے عظیم سپوتوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔
چوہدری نوید وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا کہ دفاع وطن کے لئے خدمات انجام دینے والوں پر حملہ آور ہونیوالے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام سے دو چار کرنا چاہئیے اور ان کا مکمل صفایا کرنا چاہئیے ۔افغان طالبان دہشت گرد ، مسلمان کہلانا تو دور کی بات انسان بھی کہلانے کے حق دار نہیں ۔ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ دین اسلام کے بھی دشمن ہیں ۔
چوہدری نوید وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی دہشت گرد حملہ پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطع نظر سیاسی وابستگی کے ، سرحدوں پر اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھے ، ہماری مسلح افواج کے افسران اور جوان ، ہم سب کے اور پور ی قوم کے محافظ ہیں ۔ پوری قوم اور اوورسیز کمیونٹی کے پیچھے یکجا ہو کر کھڑی ہے ۔

اہم خبر : امریکی سپریم کورٹ نے برتھ رائٹ سٹیزن شپ برقرار رکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر کالعدم قرار دے دیا

چوہدری نوید وڑائچ نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ ہم ایک قوم بن کر متحد اور یکجا ہو کر کر سکتے ہیں ۔ دہشت گردی کے مقابلے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کی قومی قیادت بشمول پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر عمران خان کو فوری رہا کیا جائے اور انہیں قوم کو قیادت فراہم کرنے کا بھرپور موقع دیا جائے ۔ ہمیں یقین ہے کہ قوم کا عزم اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ، دہشت گردوں کے عزائم کو پاش پاش کردے گا۔
پاکستان تحریک انصاف نیوجرسی کے کوارڈی نیٹر نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی بحران میں بلا شبہ پاکستان کے عالمی سطح پر اور خارجہ محاذ پر بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں لیکن دوسری جانب معیشت کے محاذ پر موجودہ حکمران مکمل طور پر اور مسلسل ناکام ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کی مضبوطی اور استحکام کے لئے مضبوط معیشت جس کے ثمرات سے عوام بھی مستفید ہوں، لازم ہے ۔ اس مقصد کے لئے ، پاکستان میں آئین اور قانون کی بالا دستی اور انصاف سب کے لئے برابر ہونا چاہئیے ۔ آج ہمارے داخلی اور خارجی چیلنجز تقاضہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں صاف و شفاف نظام موجود ہو جس میں سب ادارے اپنا قومی اور ریاستی کردار ، مکمل ایمانداری ، غیر جانبداری اور ذمہ داری سے انجام دیں ۔

نوٹ ؛ اہم اور تاز ہ خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button