بروکلین بورو ہال میں فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میچ کی خصوصی واچ پارٹی کا اعلان
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے ہفتہ 11 جولائی 2026 کو بروکلین بورو ہال میں ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میچ ناروے اور انگلینڈ کے درمیان براہ راست دکھایا جائے گا
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) بروکلین بورو کے صدر انتونیو رینوسو نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں ”بروکلین منڈیال“تقریبات کے آخری مرحلے کے طور پر ہفتہ 11 جولائی 2026 کو بروکلین بورو ہال میں ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میچ ناروے اور انگلینڈ کے درمیان براہ راست دکھایا جائے گا۔
یہ خصوصی واچ پارٹی سٹی پوائنٹ کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے جبکہ میچ کی نشریات ٹیلی منڈو کے اشتراک سے کی جائیں گی۔ “بروکلین منڈیال” سیریز کو نیویارک سٹی ٹورازم + کنونشنز کی گرانٹ کے ذریعے ممکن بنایا گیا ہے۔
بروکلین بورو کے صدر انتونیو رینوسو نے کہا کہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں مقابلہ مزید سنسنی خیز ہو جاتا ہے اور ٹیمیں تاریخ رقم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے شائقین کی موجودگی میں بروکلین اس جشن کے لیے سب سے موزوں مقام ہے، جہاں خاندان ایک ساتھ میچ سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ بورو میں دستیاب مختلف سہولیات اور وسائل کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر سکیں گے۔
تقریب کا آغاز دوپہر 3 بجے ہوگا جبکہ میچ شام 5 بجے شروع ہوگا۔ تقریب میں براہ راست میچ اسکریننگ، ڈی جے اسپیشلسٹ کی موسیقی، کمیونٹی وسائل کے معلوماتی اسٹالز اور خصوصی تحائف شامل ہوں گے۔
اس موقع پر امریکہ کی 250ویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی یادگاری اسٹیکرز بھی شرکائ میں تقسیم کیے جائیں گے۔ بروکلین حکام کے مطابق یہ تقریب مختلف ثقافتوں اور کمیونٹیز کو کھیل کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
نوٹ : اہم اور تازہ ترین خبروں کے لئے وزٹ کریں ۔۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
نوٹ : یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ برطانیہ میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت کارروائی، پناہ کے نظام کے غلط استعمال پر وارننگ
Brooklyn Borough Hall to Host World Cup Quarter-Final Watch Party



