پاکستانامیگریشن نیوز

برطانیہ میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت کارروائی، پناہ کے نظام کے غلط استعمال پر وارننگ

ایسا اسائلم (پناہ کا)نظام قائم کرنا چاہتے ہیں کہ جو نہ صرف آج بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی موثر، منصفانہ اور پائیدار ہو،برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود

برطانیہ میں بھی امیگریشن کے حوالے سے حکومت سخت گیر پالیسیاں اختیار کررہی ہیں اور دن بدن نہ صرف امیگریشن پالیسیوں کو سخت بنایا جا رہا ہے ، برطانیہ میں مقیم امیگریشن کی خلاف ورزی کے مرتکب، نظام کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بھی قانون کے شکنجے کو تنگ کیا جا رہا ہے

لندن، لاہور(رپورٹ: عثمان بن احمد) برطانیہ کے ہوم آفس نے غیر قانونی امیگریشن اور پناہ (اسائلم) کے نظام کے غلط استعمال کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جو افراد برطانیہ آ کر اسائلم(پناہ) نظام کا ناجائز فائدہ اٹھائیں گے یا ملکی قوانین کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمودنے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کا مقصد ایک ایسا اسائلم (پناہ کا)نظام قائم کرنا ہے جو نہ صرف آج بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی موثر، منصفانہ اور پائیدار ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ حقیقی ضرورت مند افراد کو تحفظ ملے جبکہ نظام کے غلط استعمال کی روک تھام بھی کی جائے۔


دوسری جانب، برطانیہ کے ہوم آفس نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ سال ڈیلیوری اور ڈسٹری بیوشن سروسز میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں گرفتاریوں کی تعداد میں 217 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکام کے مطابق غیر قانونی ملازمتوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ امیگریشن قوانین پر مو¿ثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی طرح برطانیہ میں بھی امیگریشن کے حوالے سے حکومت سخت گیر پالیسیاں اختیار کررہی ہیں اور دن بدن نہ صرف امیگریشن پالیسیوں کو سخت بنایا جا رہا ہے بلکہ برطانیہ میں مقیم امیگریشن کی خلاف ورزی کے مرتکب، نظام کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بھی قانون کے شکنجے کو تنگ کیا جا رہا ہے

نوٹ : یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ مسلم سنٹر نیویارک میں نماز جمعہ کے موقع پر گن نکالنے کی کوشش کرنیوالا نمازی گرفتار
نوٹ : یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ امریکی ریاست نیوجرسی میں ہول سٹور ”بی جیز کلب“ کی چھت گر گئی

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button