لاہور اور کراچی میں امریکی قونصلر آپریشن بحال، کراچی قونصل خانہ ویزا درخواستیں بھی وصول کرے گا
امریکی قونصلیٹ لاہور امریکی شہریوں کے لیے قونصلر خدمات فراہم کرے گا، جبکہ کراچی قونصلیٹ امریکی شہری خدمات کے علاوہ غیر تارکین وطن ویزا (نان امیگرنٹ ویزا) کی کارروائی بھی انجام دے گا
اسلام آباد ( اردونیوز) پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے اپنی باقاعدہ قونصلر خدمات دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔یو ایس ایمبسی کے اعلان کے مطابق لاہور قونصل خانہ امریکی شہریوں کے لیے قونصلر خدمات فراہم کرے گا، جبکہ کراچی قونصل خانہ امریکی شہری خدمات کے علاوہ غیر تارکین وطن ویزا (نان امیگرنٹ ویزا) کی کارروائی بھی انجام دے گا۔یہ اعلان امریکی سفارتکار کی جانب سے سماجی میڈیا کے پلیٹ فارمز پر کیا گیا۔
Great news, Pakistan! The U.S. Consulates in Lahore and Karachi are reopening for regular consular services. Lahore for U.S. Citizen Services and Karachi for U.S. Citizen Services + Non-Immigrant Visa Processing. Whether you are applying for a visa or need American citizen… pic.twitter.com/c93D7CoaeP
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) July 8, 2026
امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ افراد جو امریکی ویزا کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں یا امریکی شہری کی حیثیت سے قونصلر خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ مزید معلومات اور درخواست کے طریقہ کار کے لیے امریکی سفارت خانے کی سرکاری ویب سائٹ وزٹ کریں۔
امریکی قونصلر سہولیات کی بحالی سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان عوامی روابط، سفری سہولتوں اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔پاکستانی قوم کی جانب سے امریکی سفارتخانے کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا گیا اور کہا گیا کہ اس فیصلے سے شہریوں کو بہت سہلوت حاصل ہو گی جس کے لئے وہ امریکی سفارتی حکام کے فیصلے کے مشکور ہیں ۔
- US Visa and Citizen Services Return to Lahore and Karachi Consulates After Reopening Announcement
- Lahore and Karachi Consulates Back in Action: US Embassy Restores Key Services in Pakistan



