اوورسیز پاکستانیزخبریں

نیویارک: انسانی خدمت کے اعتراف میں عالمی اعزازات، ICNA ریلیف کے ارشد جمال بھی ایوارڈ سے نوازے گئے

اکنا ریلیف کے ارشد جمال کو امریکہ بھر میں انسانی خدمت اور سماجی بہبود کے شعبے میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں گلوبل ہیومینیٹیرئین لیڈرشپ اینڈ کمیونٹی سروس ایوارڈسے نوازا گیا

نیویارک: اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں اقوامِ متحدہ میں جمہوریہ گیمبیا کے مستقل مشن اور ”ون تھاو¿سنڈ شیڈزآف وومین فاؤنڈیشن ایوارڈ “ کے اشتراک سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکہ بھر میں انسانی خدمت، سماجی بہبود اور کمیونٹی کی فلاح و ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو گلوبل لیڈرشپ اینڈ کمیونٹی سروسز ایوارڈزسے نوازا گیا۔
تقریب میں اقوامِ متحدہ میں گیمبیا کے مستقل نمائندے سمیت سفارتی شخصیات، سماجی رہنماؤں، مختلف کمیونٹیز کے نمائندوں اور فلاحی اداروں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ”اکنا ریلیف کے نارتھ ایسٹ ریجنل ڈائریکٹر ارشد جمال کو امریکہ بھر میں انسانی خدمت، کمیونٹی ویلفیئر اور سماجی بہبود کے شعبے میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں گلوبل ہیومینیٹیرئین لیڈرشپ اینڈ کمیونٹی سروس ایوارڈسے نوازا گیا۔

نوٹ : یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ بروکلین برج سے خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام، نیویارک پولیس کے بہادر اہلکاروں نے جان بچالی

ارشد جمال کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ اکنا ریلیفکی پوری ٹیم اور ان ہزاروں رضاکاروں کا ہے جو رنگ، نسل، مذہب اور قومیت سے بالاتر ہو کر ضرورت مند افراد کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکنا ریلیف امریکہ بھر میں قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں، کم آمدنی والے افراد، خواتین، بچوں، بزرگوں اور بے گھر افراد کی بلا امتیاز خدمت کر رہی ہے، جبکہ ادارے کے مختلف منصوبوں میں خواتین بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکنا ریلیف کا مشن انسانیت کی خدمت ہے اور تنظیم ہر ضرورت مند تک بلا تفریق امداد پہنچانے کے عزم کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔تقریب کے منتظمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے افراد اور اداروں کی خدمات کو سراہنا وقت کی اہم ضرورت ہے جو معاشرے میں امید، اتحاد اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دے رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی متعدد شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔

ICNA Relief Regional Director Earns International Humanitarian Recognition

@urdunews.usa

ICNA Relief Regional Director Arshad Jamal Earns International Humanitarian Recognition #ICNARelief #UrduNewsUSA

♬ original sound – UrduNews.USA

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button