بین الاقوامیپاکستان

بروکلین برج سے خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام، نیویارک پولیس کے بہادر اہلکاروں نے جان بچالی

نیویارک پولیس ایمرجنسی یونٹ کے اہلکاروں نے انتہائی مہارت سے خاتون کو کنارے سے محفوظ طریقے سے اپنی جانب کھینچ لیا اور بعد ازاں اسے بحفاظت برج سے نیچے منتقل کر دیا

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (اNYPD) کے ایمرجنسی سروس یونٹ (SEU) کے بہادر اہلکاروں نے بروکلین برج کی سینکڑوں فٹ بلندی پر ایک خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

این وائی پی ڈی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جب ایک خاتون بروکلین برج پر ایسٹ ریور کے اوپر خطرناک مقام پر کھڑی ہو کر چھلانگ لگانے کی دھمکی دے رہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی ای ایس یو کے افسران موقع پر پہنچے، انتہائی احتیاط سے برج کے ڈھانچے پر چڑھ کر خاتون تک رسائی حاصل کی اور تقریباً ایک گھنٹے تک اس سے مسلسل بات چیت کرتے رہے تاکہ اسے پ±رسکون کیا جا سکے۔
پولیس کے مطابق مناسب موقع ملتے ہی اہلکاروں نے انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں خاتون کو کنارے سے محفوظ طریقے سے اپنی جانب کھینچ لیا اور بعد ازاں اسے بحفاظت برج سے نیچے منتقل کر دیا۔ اس کامیاب ریسکیو کارروائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
نیویارک پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا، “ان افسران نے جس ہمدردی، بہادری اور انسان دوستی کا مظاہرہ کیا، وہ واقعی غیر معمولی ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی حفاظت میں رکھے۔”
اس کامیاب کارروائی کو نیویارک پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت، فوری ردعمل اور انسانی جان کے تحفظ کے عزم کی ایک شاندار مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button