امریکی امیگریشن نظام میں اصلاحات کےلئے کانگریس کردار ادا کرے ، سینیٹر کیتھرین نے امیگریشن بل پیش کر دیا
”فیرنیس فار امیگرنٹ فیملیز ایکٹ“ بل کا مقصد دہائیوں سے امریکہ میں مقیم محنت کش تارکینِ وطن خاندانوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے،سینیٹر کیتھرین
امریکی امیگریشن نظام میں اصلاحات کےلئے کانگریس کردار ادا کرے ، سینیٹر کیتھرین نے امیگریشن بل پیش کر دیا
”فیرنیس فار امیگرنٹ فیملیز ایکٹ“ بل کا مقصد دہائیوں سے امریکہ میں مقیم محنت کش تارکینِ وطن خاندانوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے،سینیٹر کیتھرین
واشنگٹن دی سی(اردونیوز) امریکی ریاست نیواڈا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کیتھرین کورٹیز ماسٹونے ملک کے نادہندہ اور غیر متوازن امیگریشن سسٹم میں بنیادی اصلاحات کے لیے ”فیرنیس فار امیگرنٹ فیملیز ایکٹ“ متعارف کروا دیا ہے۔ اس بل کا مقصد دہائیوں سے امریکہ میں مقیم محنت کش تارکینِ وطن خاندانوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔سینیٹر کورٹیز ماسٹو نے موجودہ امیگریشن قوانین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نظام نے ان خاندانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو سالہا سال سے یہاں رہ رہے ہیں اور محنت کر رہے ہیں۔سینیٹر کے مطابق امریکہ کا موجودہ امیگریشن نظام شدید خرابی کا شکار ہے جو سالہا سال سے لوگوں کو غیر یقینی صورتحال میں رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ناکارہ قوانین کی وجہ سے یہ خاندان ٹرمپ انتظامیہ کی سخت اور بے رحمانہ پالیسیوں کا آسان ہدف بنتے رہے ہیں۔
سینیٹر ماسٹو نے زور دیا کہ اب اس مسئلے کو مزید ٹالنے کے بجائے کانگریس کو فوری طور پر عملی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ تارکین وطن خوف کے سایے سے نکل کر معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں۔
’جو خاندان دہائیوں سے امریکہ میں رہ رہے ہیں اور یہاں کام کر رہے ہیں، انہیں ایک ایسے نظام نے نظر انداز کر دیا ہے جس کی کوئی منطق سمجھ نہیں آتی۔ میں نے ’فیرنیس فار امیگرنٹ فیملیز ایکٹ‘ اسی لیے لکھا ہے تاکہ ان دیرینہ مسائل کو حل کیا جا سکے اور ان محنت کش خاندانوں کو ‘امریکی خواب پورا کرنے میں مدد مل سکے۔
US Sen. Cortez Masto Introduces Fairness for Immigrant Families Act to Fix Broken System



