اوورسیز پاکستانیزخبریں

پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما چوہدری تنویر کی پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن شاہین بٹ سے ملاقات

چوہدری تنویر ملاقات کے لے پہنچے تو کیپٹن شاہین بٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ، انہیں پاکستان اور پاکستان بیت المال کے ہیڈآفس میں آمد پر خوش آمدید کہا

اوورسیز پاکستانی ہونے کی حیثیت سے وزیر اعظم شہباز شریف، قائد نواز شریف کامشکور ہوں کہ مجھے اوورسیز کمیشن پنجاب ، سینٹ اور اب بیت المال میں خدمات کے مواقع فراہم کئے ہیں، کیپٹن شاہین
چوہدری تنویر نے کیپٹن شاہین بٹ سے پاکستانی امریکن او اوورسیز کمیونٹی سمیت مختلف امور پربات چیت کی اور انہیں کمیونٹی کی اہم سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور پاکستان ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت بھی دی
پاکستانی امریکن اور اوورسیز کمیونٹی کو کیپٹن شاہین بٹ کی خدمات پر فخر ہے اور وہ خود گواہ ہیں کہ کیپٹن شاہین بٹ نے اوورسیز دوستوں کے بڑے اور پچیدہ معاملات کو حل کروانے میں مدد کی ،چوہدری تنویر
پاکستان بیت المال نے گزشتہ پانچ برس کے دوران ملک بھر میں مستحق اور ضرورت مند افراد کی بلاامتیاز خدمت اور معاونت کا سلسلہ جاری رکھا اور صحت، تعلیم، رہائش، معذور افراد کی بحالی، یتیم بچوں کی کفالت، بچوں کی تعلیم اور خواتین کو ہنر مند بنانے سمیت مختلف شعبوں میں بھرپور مدد فراہم کی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی ، سیاسی اور کاروباری شخصیت ، امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے ڈائریکٹر اور پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کے ٹرسٹی چوہدری تنویر نے اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔
چوہدری تنویر ملاقات کے لے پہنچے تو کیپٹن شاہین بٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ، انہیں پاکستان اور پاکستان بیت المال کے ہیڈآفس میں آمد پر خوش آمدید کہا۔ چوہدری تنویر کی جانب سے کیپٹن شاہین بٹ کا پذیرائی اور عزت افزائی پر شکرئیہ ادا کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چوہدری تنویر نے کیپٹن شاہین بٹ سے پاکستانی امریکن او اوورسیز کمیونٹی سمیت مختلف امور پربات چیت کی اور انہیں کمیونٹی کی اہم سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور اگست میں ہونیوالی پاکستان ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔
کیپٹن شاہین بٹ نے چوہدری تنویر کو اپنے آفس میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایک اوورسیز پاکستانی ہونے کی حیثیت سے وہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، قائد میاں نواز شریف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پہلے انہیں پاکستان اوورسیز کمیشن پنجاب ، پھر سینٹ آف پاکستان اور اب پاکستان بیت المال میں خدمات انجام دینے کے مواقع فراہم کئے ہیں ۔
کیپٹن شاہین کا کہناتھا کہ حکومتوں نے اوورسیز کمیونٹی سے بڑے بڑے وعدے کئے لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور حکومت کو اعزاز ہے کہ اس نے ہر دور میں اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان کے منتخب ایوانوں حتیٰ کے اہم اداروں میں خدمات انجام دینے کے بھرپور مواقع فراہم کئے جس کی ایک مثال میں خود ہوں ۔
چوہدری تنویر نے کیپٹن خالد شاہین بٹ سے کہا کہ پاکستانی امریکن اور اوورسیز کمیونٹی کو ان کی خدمات پر فخر ہے اور وہ خود گواہ ہیں کہ کیپٹن شاہین بٹ نے اوورسیز دوستوں کے بڑے اور پچیدہ معاملات کو حل کروانے میں مدد کی ۔
مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ نے بتایا کہ پاکستان بیت المال نے گزشتہ پانچ برس کے دوران ملک بھر میں مستحق اور ضرورت مند افراد کی بلاامتیاز خدمت اور معاونت کا سلسلہ جاری رکھا اور صحت، تعلیم، رہائش، معذور افراد کی بحالی، یتیم بچوں کی کفالت، بچوں کی تعلیم اور خواتین کو ہنر مند بنانے سمیت مختلف شعبوں میں بھرپور مدد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال کی جانب سے طبی معاونت، تعلیمی وظائف، پاکستان شیلٹر ہومز، پاکستان سویٹ ہومز، اولڈ ہومز، کوکلیئر امپلانٹ، اسپیشل فرینڈ پرسنز، پاکستان تھیلیسیمیا سینٹرز، چائلڈ لیبر کی بحالی کے اسکولوں اور ویمن ایمپاورمنٹ سینٹرز کے ذریعے لاکھوں مستحق افراد کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ پاکستان بیت المال کا بنیادی مقصد مذہب، مسلک یا علاقے کی تفریق کے بغیر معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کی مدد کرنا ہے۔
مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کے مطابق گزشتہ پانچ برس کے اعدادوشمار میں طبی معاونت 78,795، تعلیمی وظائف 36,762، پاکستان شیلٹر ہومز 18,805,434، پاکستان سویٹ ہومز 4,600، اولڈ ہوم 35، کوکلیئر امپلانٹ 2,669، اسپیشل فرینڈ پرسنز 32,105، تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے 15,000، چائلڈ لیبر کی بحالی کے اسکولوں میں 217,698 اور ویمن ایمپاورمنٹ سینٹرز کے ذریعے 228,604 افراد مستفید ہوئے۔کیپٹن شاہین بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان بیت المال مستحق شہریوں کی نہ صرف بلا امتیاز مدد کرتا ہے بلکہ ان کے عزت اور توقیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھتا ہے۔
چوہدری تنویر نے کہا کہ پاکستان بیت المال کا کردار جان کر وہ بہت متاثر ہوئے ہیں اور ادارے کے لئے کیپٹن شاہین بٹ کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔
ملاقات کے آخر میں مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ نے چوہدری تنویر کو خصوصی سونئیر پیش کیا اور ایک بار پھر ان کا بیت المال کے ہیڈ آفس کے دورے پر شکرئیہ ادا کیا۔چوہدری تنویر نے کہا کہ وہ عزت افزائی اور پذیرائی پر کیپٹن شاہین بٹ کے ہمیشہ مشکور رہیں گے۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے