پاکستانبین الاقوامی

نیویارک سٹی میں سڑکوں پر سال بھر آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت، میئر ظہران ممدانی نے قانون پر دستخط کردئیے

مئیر ممدانی کی جانب سے مسودہ قانون پر دستخط کے بعد اب نیویارک سٹی کی سڑکوں پر ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ اب پورا سال جاری رہ سکے گی

مئیر ظہران ممدانی کی جانب سے مسودہ قانون پر دستخط کے بعد اب نیویارک سٹی کی سڑکوں پر ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ اب پورا سال جاری رہ سکے گی

نیویارک (اردو نیوز) نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے ایسا قانون منظور کر دیا ہے جس کے تحت نیویارک سٹی کی سڑکوں پر ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ اب پورا سال جاری رہ سکے گی۔نئے قانون کے تحت ریسٹورنٹس کو سردیوں میں بھی سڑکوں پر قائم آؤٹ ڈور ڈائننگ سیٹ اپ برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل نیویارک سٹی ڈائنگ آؤٹ پروگرام کے تحت سڑکوں پر قائم ڈائننگ انتظامات کو 30 نومبر سے 31 مارچ تک لازماً ہٹانا پڑتا تھا، جبکہ فٹ پاتھ کیفے اس پابندی سے مستثنیٰ تھے۔
قانون کے تحت نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن آئندہ چند ماہ میں نئے قواعد وضع کرے گا، جن کے ذریعے ریسٹورنٹس کو موسم سرما کے دوران اپنے سڑکوں پر قائم ڈائننگ سیٹ اپ کو عارضی طور پر ونٹرائزڈکرنے کی سہولت دی جائے گی۔
میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ نے پہلے بھی نیویارک کو تبدیل کیا اور اب اسے شہر میں مستقل مقام دیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق سابقہ قانون کے باعث چھوٹے کاروباری مالکان کو ہر سال ڈائننگ سیٹ اپ ختم کرکے دوبارہ بنانا پڑتا تھا، جس سے اضافی اخراجات بڑھتے اور کاروباری منصوبہ بندی مشکل ہوتی تھی۔
قانون کے اسپانسر سٹی کونسل ممبر لنکن ریسٹلر نے کہا کہ سابقہ ضوابط نے آؤٹ ڈور ڈائننگ کو شدید متاثر کیا، تاہم نیا قانون پانچوں بروز میں اس سہولت کو بحال کرنے میں مدد دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری سرخ فیتے اور موسمی پابندیوں میں کمی سے ہزاروں ریسٹورنٹس کو سڑکوں پر ڈائننگ کی سہولت فراہم کرنے کا موقع ملے گا۔
سٹی کونسل کی کمیٹی آن سمال بزنس کی چیئر شینل تھامس ہنری نے بھی قانون کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاروباروں کو ترقی اور توسیع کے لیے زیادہ لچک فراہم کرنا ضروری ہے۔
نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کمشنر مائیک فلن کے مطابق نیویارک کے شہری بیرونِ عمارت کھانا پسند کرتے ہیں، جبکہ آؤٹ ڈور سیٹنگ شہر کی سڑکوں کو مزید متحرک بنانے کے ساتھ چھوٹے کاروباروں کی مدد بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے قواعد کے ذریعے سردیوں میں بھی آرام دہ اور محفوظ آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ماحول برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔
محکمہ سمال بزنس سروسز کے کمشنر کینی مینایا نے کہا کہ چھوٹے کاروباروں کو ایسے سرکاری نظام کی ضرورت ہے جو انہیں شراکت دار سمجھے اور غیر ضروری ضوابط کی پیچیدگیوں سے بچائے۔ ان کے مطابق نئے قانون سے مقامی کاروباروں کو سال بھر اپنے صارفین کی خدمت اور کمیونٹی سے مضبوط تعلق قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔

NYC Approves Year-Round Outdoor Dining as Mayor Zohran Mamdani Signs New Law

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے