اوورسیز پاکستانیزخبریں

پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور APPACنیویارک کے پریذیڈنٹ طارق خان آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

طارق خان کی تدفین کے موقع پر فضاءنہایت پرسوز تھی ۔ شرکاءنے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں

پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور APPACنیویارک کے پریذیڈنٹ طارق خان آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک
طارق خان کی تدفین کے موقع پر فضاءنہایت پرسوز تھی ۔ شرکاءنے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں

نیویارک (اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( اے پی پیک ۔APPAC) نیویارک کے پریذیڈنٹ طارق خان کو اتوار ، گیارہ اکتوبر کو لانگ آئی لینڈ ، نیویارک کے واشنگٹن میمورئیل قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ طارق خان جن کا فلوریڈا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا، کی نماز جنازہ ہفتہ ،10اکتوبر کو حمزہ مسجد نیویارک میں ادا کی گئی جس کے بعد پیری فیونرل ہوم میں ان کا آخری دیدار کیا گیا۔ طارق خان مرحوم کی آخری رسومات میں یو ایس کانگریس مین ٹام شوازی جن سے ان کا دو سے زائد دہائیوں سے قریبی تعلق تھا، نے بھی خصوصی شرکت کی۔
طارق خان مرحوم کو اتوار کو سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی تدفین میں ان کی بیوہ ، بچے ، بھائی ، اے پی پیک کے چئیرمین ڈاکٹر اعجازسمیت شاہد علی ، مرزا خاور بیگ، چوہدری ذوالفقار،ناہید بھٹی، بدر بھٹی، حارث بھٹی، اورنگزیب پیرزادہ اور کمیونٹی کے مقامی قائدین سونی دستگیر، نئیر عباس،حفیظ چوہدری سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
طارق خان کی تدفین کے موقع پر فضاءنہایت پرسوز تھی ۔ شرکاءنے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں (آمین)

تدفین کے بعد امریکن پاکستانی پبلک افئیرز APPACکی جانب سے شرکاء کے لئے فرنٹیر کڑاہی ریسٹورنٹ میں کھانے کا انتظام کیا گیا ۔

نوٹ: یہ بھی پڑھیں ۔۔۔ امریکی کانگریس مین ٹام سوازی کی پاکستانی کمیونٹی نیویارک کی معرو ف شخصیت اورAPPACکے بورڈ ممبر طارق خان مرحوم کے فیونرل میں شرکت

نیوز ۔۔۔ طارق خان مرحوم کی محمد ی مسجد المانٹ ، لانگ آئی لینڈ، نیویارک میںنماز جنازہ ادا کی کرد گئی

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے