پاکستانبین الاقوامی

یومِ سیاہ کشمیر پر اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کی قیادت میں یکجہتی واک

سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کی قیادت میں ہونیوالی کشمیر یکجہتی واک میں سفارتکاروں کاکشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

یومِ سیاہ کشمیر پر اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کی قیادت میں یکجہتی واک
سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کی قیادت میں ہونیوالی کشمیر یکجہتی واک میں سفارتکاروں کاکشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، ان کے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم

اسلام آباد( اردونیوز) یومِ سیاہ کشمیر کے 79ویں موقع پر پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے حکام نے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کی قیادت میں اسلام آباد کی دستور ایونیو پر یکجہتی واک میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی مشکلات کم کرنے اور انہیں حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا مو¿ثر کردار ادا کرے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی اخلاقی، سفارتی اور قانونی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
پاکستانی حکام نے اس موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔

Foreign Secretary Asim Iftikhar Ahmad Leads Kashmir Solidarity Walk in Islamabad on 79th Black Day

#UrduNewsUSA #Kashmir

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے