نیویارک پولیس نے کوینز میں قتل ہونیوالی خاتون کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا
نیویارک پولیس نے کوینز کے علاقے راک اوے میں 35 سالہ خاتون سیرافینا پریرا کے قتل کے الزام میں 26 سالہ ملزم روجیلیو لوزانو گاریتا کو گرفتار کر لیا ہے
نیویارک پولیس نے کوینز میں قتل ہونیوالی خاتون کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا
نیویارک پولیس نے کوینز کے علاقے راک اوے میں 35 سالہ خاتون سیرافینا پریرا کے قتل کے الزام میں 26 سالہ ملزم روجیلیو لوزانو گاریتا کو گرفتار کر لیا ہے
نیویارک(اردو نیوز یو ایس اے) نیویارک پولیس نے کوئنز کے علاقے راک اوے میں 35 سالہ خاتون سیرافینا پریرا کے قتل کے الزام میں 26 سالہ ملزم روجیلیو لوزانو گاریتا کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل، غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے، لاش چھپانے اور شواہد میں ردوبدل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پولیس کی تازہ ترین اطلاع کے مطابق ملزم کو پیر 26 اکتوبر 2026 کو شام 6 بج کر 57 منٹ پر 101ویں پولیس پریسنکٹ کی حدود میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا پتہ بیچ 40 اسٹریٹ، کوئنز بتایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ہفتہ 24 اکتوبر کو رات تقریباً 9 بج کر 42 منٹ پر پیش آیا، جب بیچ 58 اسٹریٹ اور المیڈا ایونیو کے قریب ایک خاتون کی طبی امداد کے لیے 911 پر کال موصول ہوئی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کو ایک خاتون بے ہوش اور بے حرکت حالت میں ملی۔ ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے عملے نے موقع پر ہی انہیں مردہ قرار دے دیا۔
بعد ازاں چیف میڈیکل ایگزامینر کے دفتر نے واقعے کو قتل قرار دیا اور خاتون کی شناخت 35 سالہ سیرافینا پریرا کے نام سے کی، جو کوئنز کی رہائشی تھیں۔
پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات کے بارے میں حکام کی جانب سے مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے



