نیویارک میں سرکاری اداروں کے نام پر فراڈ، خاتون سے 35 ہزار ڈالر ہتھیا لیے گئے،، فراڈئیے کیمرے میں نظر آگئے، پولیس کو فراڈئیوں کی تلاش
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بروکلین میں دھوکا دہی کے ذریعے ایک خاتون سے 35 ہزار ڈالر ہتھیانے کے واقعے میں ملوث مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے عوام سے مدد طلب کر لی
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بروکلین میں دھوکا دہی کے ذریعے ایک خاتون سے 35 ہزار ڈالر ہتھیانے کے واقعے میں ملوث مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے عوام سے مدد طلب کر لی
نیویارک (محسن ظہیر سے) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بروکلین میں دھوکا دہی کے ذریعے ایک خاتون سے 35 ہزار ڈالر ہتھیانے کے واقعے میں ملوث مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے عوام سے مدد طلب کر لی ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ 25 ستمبر 2026 کو دوپہر تقریباً 2 بج کر 35 منٹ پر بروکلین میں ٹیپ اسکاٹ اسٹریٹ اور نیویارک ایونیو کے قریب پیش آیا۔ خاتون کو ایک فون کال موصول ہوئی، جس میں کال کرنے والے نے خود کو ”وال مارٹ “(شاپنگ بزنس) کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے آئی پیڈ کی خریداری کا معاملہ بتایا۔
بعد ازاں خاتون کی کال ایسے افراد کو منتقل کر دی گئی جنہوں نے خود کو سوشل سکیورٹی ایڈمنسٹریشن اور یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے ظاہر کیا۔ ان افراد نے خاتون کو جھوٹا بتایا کہ ان کے نام سے ایک لاوارث گاڑی منسلک ہے۔
پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے خاتون کو ہدایت دی کہ وہ اپنے بینک اکاو¿نٹ سے 35 ہزار ڈالر نکلوائیں اور یہ رقم محکمہ انصاف کے ایک نمائندے کے حوالے کر دیں۔ انہیں یقین دلایا گیا کہ الزامات سے بری ہونے کے بعد رقم واپس کر دی جائے گی۔
خاتون نے بینک سے رقم نکلوانے کے بعد دو نامعلوم افراد کے حوالے کر دی۔ رقم وصول کرنے کے بعد دونوں مشتبہ افراد نامعلوم سمت میں فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں مشتبہ افراد مرد ہیں، ان کی رنگت گوری ہے اور ان کی عمریں تقریباً 40 سے 50 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ پولیس نے ان افراد کی شناخت میں مدد کے لیے متعلقہ تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔
نیویارک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے یا مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ پولیس کی کرائم اسٹاپرز ہاٹ لائن پر رابطہ کرے۔ پولیس کے مطابق اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔
نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
NYPD Seeks Suspects After Brooklyn Woman Loses $35,000 in Government Impersonation Scam



