پاکستانامیگریشن نیوز

امریکی صدر بائیڈن کا پاکستانی امریکن عدیل منگی کو فیڈرل سرکٹ کورٹ جج نامزد کرنے کا فیصلہ

APPACکے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے عدیل منگی کو انٹرویو کئے بعد ان کا نام سرکٹ کورٹ جج کے طور پر تجویز کیا

اگر سینٹ توثیق کر دیتی ہے تو عدیل اے منگی ، امریکہ میں پہلے پاکستانی امریکن ہوں گے کہ جو فیڈرل سرکٹ کورٹ جج مقرر ہوںگے

نیویارک ( محسن ظہیر سے )امریکہ میں ایک اور پاکستانی امریکن اٹارنی عدیل اے منگی کی بطور فیڈرل جج نامزدگی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ وائٹ ہاؤس کی آفیشل ویب سائٹ پر 15نومبر کو سرکاری طور پر اعلان کیا گیا کہ صدر جو بائیڈن ’فیڈرل سرکٹ کورٹس “ کے لئے تین اہم ججوں کا نامز د کررہے ہیں ۔ نامز کئے جانے والے تین اہم امیدواروں میں پاکستانی امریکن عدیل اے منگی بھی شامل ہیں ۔صدر بائیڈن کی جانب سے نامزدگی کے بعد عدیل اے منگی کی تقرری کی توثیق امریکی سینٹ کرے گی اور اگر سینٹ توثیق کر دیتی ہے تو عدیل اے منگی ، امریکہ میں پہلے پاکستانی امریکن ہوں گے کہ جو فیڈرل سرکٹ کورٹ جج مقرر ہوںگے ۔ عدیل اے منگی سے پہلے امریکی ریاست نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے زاہد قریشی یو ایس فیڈرل جج مقرر ہوئے تھے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی “ ( اے پی پیک۔APPAC) کو ، یہ کریڈٹ حاصل ہو جائیگا کہ APPACنے امریکہ میں دو پاکستانی امریکن کو فیڈرل جج مقرر کرنے میں کردار ادا کیا۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی “ ( اے پی پیک۔APPAC) کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے پہلے اٹارنی عدیل منگی کا تفصیلی انٹرویو کیا جس کے بعد انہوں نے عدیل منگی کا بطور سرکٹ کورٹ جج نامزد کرنے کی تجویز دی ۔عدیل منگی سے قبل بھی زاہد قریشی کی بطور یو ایس فیڈرل جج نامزدگی کے وقت بھی ان کا انٹرویو ڈاکٹر اعجاز احمد نے ہی کیا تھا۔

یو ایس سینٹ کی جانب سے عدیل منگی کی نامزدگی کی توثیق ہو جاتی ہے تو وہ امریکہ میں پہلے پاکستانی امریکن یو ایس سرکٹ کورٹ جج مقرر ہو کر نئی تاریخ رقم کریں گے۔صدر بائیڈن کی جانب سے عدیل منگی کی نامزندگی کی امریکی ریاست نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے دونوں یو ایس سینیٹرز باب مینیڈیز اور کوری بوکر نے بھی خیر مقدم کیا ہے ۔

چھیالیس سالہ عدیل منگی کا تعلق کراچی سے ہے۔ عدیل منگی نے آکسفورڈ اور اور ہارورڈ لا اسکول سے قانون میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے عدیل منگی سمیت تین افراد کو فیڈرل جج نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عدیل منگی نیویارک کی معروف لائ فرم پیٹرسن بیلکنپ( Patterson Belknap)کے شراکت دار ہیں.وہ بارے جرسی میں مقیم ہیں۔ انہیں جج جوزف گرینوے جونئیر کی جگہ نامزد کیا گیا ہے جو اس سال جون میں ریٹائر ہوگئے تھے.انہیں ترقی پسند خیالات کا حامل جج تصور کیا جاتا ہے.انہیں وقفای اپیلز کورٹ میں اچھا اضافہ سمجھا جارہا ہے.یو ایس سینیٹرز،سینیٹر کوری بیکر اور سینیٹر باب میننڈز نے جج عدیل منگی کی نامزدگی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس عہدے کے اہل ہیں۔ اور امید ظاہر کی کہ عدیل منگی انصاف کے اعلی تقاضوں کی پاسداری کریں گے۔

Adeel A. Mangi, APPAC

Back to top button