اوورسیز پاکستانیز

علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 20اکتوبر کو نیویارک میں یوم سر سید ڈے ڈنر اور عالمی مشاعرہ ہوگا

اس سال علی گڑھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ شریک ہوں گے جنہیں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائیگا

تقریب کے پہلے حصے میں داستاں گوئی کے بارے میں جاوید دانش ایک خوبصورت خاکہ بھی پیش کریں گے ۔دوسرے مرحلے میں حسب معمول مشاعرہ ہوگا

نیویارک (اردو نیوز ) علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی 20اکتوبر کو یوم سر سید منایا جائے گا ۔ اس موقع پر سر سید ڈے ڈنراورسالانہ عالمی مشاعرہ منعقد ہوگا۔ اس سال علی گڑھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ شریک ہوں گے۔تقریب میں ضمیر الدین شاہ کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن نیویارک کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔
ضمیر الدین شاہ بالی وڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ کے بھائی بھی ہیں ۔تقریب کے پہلے حصے میں داستاں گوئی کے بارے میں جاوید دانش ایک خوبصورت خاکہ بھی پیش کریں گے ۔دوسرے مرحلے میں حسب معمول عالمی مشاعرہ ہوگا جس میںپاکستان ، انڈیا ، امریکہ اور برطانیہ سمیت اہم ممالک سے تعلق رکھنے والے معروف شعراءکرام شریک ہوں گے اور اپنا کلام سنائیں گے ۔
علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن نیویارک کی جانب سے ایسوسی ایشن اور کمیونٹی ارکان کو سالانہ یوم سر سید میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
تقریب کی ٹکٹ خریدینے اور مزید معلوما ت کےلئے رابطہ کر یں ،
مشاعرہ انچارج طاہرہ حسین
718-429-3869،
ریاض علوی
516-933-7652،
تنویر احمد
516-5088788

Related Articles

Back to top button