اوورسیز پاکستانیزامیگریشن نیوز

رائل کمیونٹی کئیر سنٹر اور مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی

Royal Community Care and PMLN(N) USA Eid Celebrations

پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز کے سینئر کی خدمات میں پیش پیش ادارے ”رائل کمیونٹی کئیر “ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

میاں فیاض اور اٹارنی فارس فیاض کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی میں کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ، کمیونٹی ارکان اور لیگی ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

منتظمین کی جانب سے شرکاءکو ماہ رمضان نصیب ہونے کے ساتھ ساتھ عید الفطر کی مبارکباد دی اور کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس سال دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں نے ایک ساتھ عید منائی

 

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز کے سینئر کی خدمات میں پیش پیش ادارے ”رائل کمیونٹی کئیر “ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ ”رائل کمیونٹی کئیر “کے سربراہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں فیاض اور اٹارنی فارس فیاض کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی میں کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ، کمیونٹی ارکان اور لیگی ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

Royal Community Care and PMLN(N) USA Eid Celebrations in New York
Royal Community Care and PMLN(N) USA Eid Celebrations in New York

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ چوہدری پرویز اختر نے آیات قرآنی کی تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ راجہ رزاق نے بار گاہ رسالت ﷺ میں نعت کی صورت میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔
میاں فیاض نے ”رائل کمیونٹی کئیر “ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کی جانب سے شرکاءکو ماہ رمضان نصیب ہونے کے ساتھ ساتھ عید الفطر کی مبارکباد دی اور کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس سال دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں نے ایک ساتھ عید منائی ۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار کی جانب سے بھی شرکاءکو عید کی مبارکبا ددی ۔

اٹارنی فارس فیاض کی جانب سے بھی شرکاءکو عید کی مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ عید خوشیاں منانے کا ہی نہیں بلکہ دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے کا بھی نام ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی قائدین عزیز بٹ ، حاجی اصغر ، راجہ رزاق، فہیم میاں ، محسن ظہیر سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ بروکلین میں میاں فیاض اور ان کے ادارے ہمیشہ کمیونٹی کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوئے کہا کہ جب سب اکٹھے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے میاں فیاض کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

عید ملن کے موقع پر شرکاءنے مل کر کیک کاٹا اور عید کی خوشیاں منائیں ۔ اس موقع پر رائل کمیونٹی کئیر کی جانب سے شرکاءمیں تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔

تقریب میں رائل کمیونٹی کئیر سے تعلق رکھنے والی نیپا اور حیمرا رحمان سمیت دیگر نے شرکاءکو اپنی گائیکی سے محظوظ کیا ۔ آخر میں رائل کمیونٹی کئیر “ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کی جانب سے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔

 

Royal Community Care and PMLN(N) USA Eid Celebrations

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button