اوورسیز پاکستانیز

اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر کی عید ملن پارٹی

تقریب میں منتخب عہدیداروں، کمیونٹی کے معززین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور خوبصورت موسم میں لاجواب پروگرام سے لطف اندوز ہوئے

نیویارک ( اردو نیوز)برائیٹن بیچ بروکلین میں مختلف کمیونٹیز کی مثالی خدمت کے ذریعے مختصر عرصہ میں بڑا نام پیدا کرنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم اپنا بروکلین کمیونٹی سینٹر جہاں شہری سرگرمیوں (Civic Engagement )میں مکمل طور پر مصروف عمل ہے وہی کمیونٹی کو مین سٹریم امریکی نظام میں شامل کرنے کے لئے بھی فعال و متحرک ہے.

”اپنا“بروکلین کے پلیٹ فارم سے د±کھی انسانیت کی بھی بھرپور مدد کی جاتی کورونا وبا کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں کو کھانے لینے اور دیگر ضروری اشیاءکی فراہمی میں بھی سنٹر نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ان خدمات اور کارناموں کے ساتھ ساتھ اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹرپاکستان کے ایام اور عید وغیرہ کے پروگرام بھی جوش وخروش سے مناتا ہے جن میں جشن آزادی، عید فیسٹول، وومین ڈے قابل ذکر ہیں۔
اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا بروکلین کمیونٹی سینٹر کے روح رواں پرویز صدیقی، شریک بانی شازیہ وٹو اور سی ای او ارم حنیف نے اپنی محنتی اور مخلص ٹیم کےساتھ مل گزشتہ اتوار( 15 مئی) عیدالفطر کے حوالے سے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا جس میں منتخب عہدیداروں، کمیونٹی کے معززین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور خوبصورت موسم میں لاجواب پروگرام سے لطف اندوز ہوئے جس میں بچوں سے بڑوں تک سب کی تفریح کا مکمل انتظام تھا۔

بچوں کے لئے آئسکریم اور گیم کے ساتھ مفت کھانوں کا بھی انتظام کیا گیاتھا. اس کے علاوہ درجنوں ریفل ٹکٹوں کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں میں میک اپ، پرفیوم، ہینڈ بیگز تقسیم کئے گئے۔تلاوت کام سے تقریب کا آغاز ہوا۔

ارم حنیف نے نظامت کے فرائض انجام دئیے انہوں نے حسب معمول بہترین کمپئرنگ کی اور اپنے برجستہ جملوں سے لوگوں کو محضوظ کیا۔انہوں نے معزز مہمانوں اور کمیونٹی لیڈران کا تعارف کروایا۔سردی کے طویل دورانیہ کے بعد ایک خوشگوار موسم نے عید فیسٹول کو کامیاب تر بنادیا۔

معروف گلوکارہ صائمہ کاشف نے ملی نغمے کے ساتھ نورجہاں کے گائے یادگار گانے گا کر سماں باندھ دیا۔پرویز صدیقی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنا بروکلین کمیونٹی سینٹر کی کاردگی اور اغراض و مقاصد بیان کئے۔ انہوں نے کہا انسانیت کی خدمت اور سوک انگیجمنٹ کے ساتھ ساتھ اپنا بروکلین کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ منسلک کرنا ہے تاکہ جہاں وہ اپنی ثقافت اور رسم و رواج سے آشنا ہوسکے وہی مین سٹریم میں بھی سرگرم حصہ لے سکیں۔

شازیہ وٹو نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ کووڈ کے بعد ایک بار پھر کمیونٹی کی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔”اپنا “کے پروگراموں میں مستقل طورپر شریک ہونے والے کونسل مین ایری کیگن،اسمبلی مین سٹیون سمبروٹز،کونسل ممبر ایناورنیکوو،کانگریس مین حکیم جیفریزکی نمائندہ فریدہ مینوس، اسمبلی وومین میتھائلڈ فرنٹوس کی نمائندہ ،ڈسٹرکٹ لیڈرز ڈایان براو¿ن، اور مائیکل سلورمین، شور فرنٹ ٹوائز فار ٹوٹس کے برائن گوٹ لیب، کیپٹن وحید اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

منتخب نمائندوں نے اپنا بروکلین کو ایک شاندار کمیونٹی ایونٹ کے فقید المثال انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی۔عید فیسٹول میں کیپٹن رانا عدیل،نیویارک سٹی کے مئیر آفس کے سینئر مسلم لے ژون محمد بہائی، امبر ایڈلر متعدد ججز اور دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اپنا بروکلین سینٹر نے اپنے کر م فرماو¿ں،سپانسرز خصوصا کھانے فراہم کرنے پر جائرو کنگ اور ذکریا خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.ارم حنیف نے لوکل میڈیا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی امریکن میڈیا اپنا بروکلین کمیونٹی سینٹر کے پروگراموں کو ہمیشہ نمایاں طور سے کور کرتا ہے۔

Related Articles

Back to top button