اوورسیز پاکستانیز

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا شکرئیہ ،APPACکا 81stپریسنٹ میں افطارڈنر،1000 زائد ماسک عطیہ کئے گئے

پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (اے پی پیک ۔APPAC)کی جانب سے امریکہ میں کرونا وائرس وبا کے دوران صف اول میں کلیدی کردار ادا کرنے والوں کی خدمات کو سراہنے کا سلسلہ جاری ہے

”اے پی پیک“ کی جانب سے 81پریسنٹ (پولیس سٹیشن ) میں فرائض منصبی ادا کرنے والے مسلم امریکن سمیت پولیس سٹیشن میں تعینات تمام پولیس حکام و اہلکاروں کے اعزاز میں افطارڈنر کا اہتما م کیا گیا
ڈاکٹراعجاز احمد،پرویز صدیقی ، خواجہ امجد ، اسد چوہدری ، ایاز خان ، فرحان اجمل اور مسز فرحان اجمل جب پریسنٹ پہنچے تو کمانڈنگ آفیسر کیپٹن ولیم گلین ، ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن عدیل نے انہیں خو ش آمدید کہا
نیویارک کے 81stپریسنٹ کے ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن عدیل رانا پاکستانی نژاد مسلم امریکن ہیں ۔ اسی پولیس سٹیشن میں ان کے علاوہ چند اور مسلم امریکن پولیس آفیسرز بھی فرائض منصبی ادا کرتے ہیں
ایسے وقت میں جب شہر لاک ڈاون تھا اور نیویارکرز گھروں میں محدود ہیں ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اپنا ردار جرات اور بہادری سے ادا کررہی ہے ۔چئیرمنین APPACڈاکٹر اعجاز احمد
ماسک عطیہ کرنے اور افطار ڈنر کے اہتمام کا مقصد پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ان خدمات کا اعتراف ہے کہ جو انہوں نے لاک ڈاو¿ن کے عرصے میں بالخصوص ادا کیا ہیں، گائیڈ لائینز پر عمل کرنا چاہئیے ، پرویز صدیقی
کیپٹن عدیل رانا نے شرکاءکا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ پریسنٹ میں افطارڈنر کے کےلئے ہم کیپٹن ولیم گلین کے مشکور ہیں جنہوں نے خصوصی اجازت دی اور ایسا ااس پولیس سٹیشن میں پہلی بار ہوا ہے
اسد چوہدری ،ایاز خان ، خواجہ امجد، فرحان اجمل نے کہا کہ نیویارک کی پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کےلئے دعا ہے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (اے پی پیک ۔APPAC)کی جانب سے امریکہ میں کرونا وائرس وبا کے دوران صف اول میں کلیدی کردار ادا کرنے والوں کی خدمات کو سراہنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ”اے پی پیک“ کی جانب سے نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع 81پریسنٹ (پولیس سٹیشن ) میں فرائض منصبی ادا کرنے والے مسلم امریکن سمیت پولیس سٹیشن میں تعینات تمام پولیس حکام و اہلکاروں کے اعزاز میں افطارڈنر کا اہتما م کیا گیا۔مزید براں 81پولیس سٹیشن کو1,000 سرجیکل اور کے این 95ماسک بھی عطیہ کئے گئے ۔
”اے پی پیک“ کے چئیرمین ڈاکٹراعجاز احمد کی قیادت میں فارماسسٹ پرویز صدیقی ، خواجہ امجد ، اسد چوہدری ، ایاز خان ، فرحان اجمل اور مسز فرحان اجمل کی قیادت میں جب وفد 81stپریسنٹ پہنچا تو کمانڈنگ آفیسر کیپٹن ولیم گلین ، ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن عدیل رانا سمیت پولیس سٹیشن سٹاف نے انہیں خو ش آمدید کہا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیویارک کے 81stپریسنٹ کے ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن عدیل رانا پاکستانی نژاد مسلم امریکن ہیں ۔ اسی پولیس سٹیشن میں ان کے علاوہ چند اور مسلم امریکن پولیس آفیسرز بھی فرائض منصبی ادا کرتے ہیں ۔


اس پولیس سٹیشن میں پہلی بار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس کےلئے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن ولیم گلین نے خصوصی اجازت دی ۔ پولیس سٹیشن میں منعقدہ مختصر تقریب سے خطاب کے دوران کیپٹن گلین نے ”اے پی پیک “ کے ارکان کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا میں ہم آپ سب کو ماہ رمضان اور عید کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور دیتے رہنا ہے۔ اس وقت میں جن لوگوں نے دوسروںکی مدد کی ، ان کا کردار قابل ستائش ہے ۔انہوں نے ڈاکٹر اعجاز احمد ، پرویز صدیقی سمیت تمام شرکاءکی جانب سے افطارڈنر اور ماسک دئیے جانے پر بھی شکرئیہ ادا کیا
کیپٹن عدیل رانا نے شرکاءکا کمانڈنگ آفیسر سے تعارف کرواتے ہوئے ”اے پی پیک “ کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 81stپریسنٹ میں افطارڈنر کے اہتمام کےلئے ہم کیپٹن ولیم گلین کے مشکور ہیں جنہوں نے اس کی خصوصی اجازت دی اور ایسا ااس پولیس سٹیشن میں پہلی بار ہوا ہے۔
ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ ہم نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے آزمائش کی اس گھڑی میں جرات اور بہادری سے اپنا کردار ادا کیا۔ ایسے وقت میں جب شہر لاک ڈاو¿ن تھا اور نیویارکرز گھروں میں محدود ہیں ، نیویارک پولیس اپنا کردارادا کررہی ہے ۔
پرویز صدیقی نے کہا کہ ماسک عطیہ کرنے اور افطار ڈنر کے اہتمام کا مقصد نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ان خدمات کا اعتراف ہے کہ جو انہوں نے لاک ڈاو¿ن کے عرصے میں بالخصوص ادا کیا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو گائیڈ لائینز پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے سے تعاون اور ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے ۔
کیپٹن عدیل رانا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی جانب سے کئے جانیوالے ایسے اقدامات کو ہر کوئی ستائش کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔اس سلسلے میں ”اے پی پیک“ کے کردارکو بھی ہم سراہتے ہیں ۔
اسد چوہدری ،ایاز خان ، خواجہ امجد، فرحان اجمل نے کہا کہ نیویارک کی پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کےلئے دعا ہے۔

APPAC appreciates NYPD

Related Articles

Back to top button