امیگریشن نیوز

محمد ارشد عطاءاورقیصر علی بھی فوکل پرسن مقرر

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے کمیونٹی قائدین محمد ارشد عطاءاورقیصر علی کی بطور فوکل پرسن تعیناتی کاالگ الگ نوٹیفیکیشن وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیات، پاکستان پیپلز پارٹی نیویارک کے کے مقامی قائدین محمد ارشد عطاءاور قیصر علی خان کو وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا امریکہ میں فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کی جانب سے محمد ارشد عطاءاور قیصر علی خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محمد ارشد عطاءاور قیصر علی خان جنہیں امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی ، ان کے اہم معاملات و ایشوز کے بارے میں آگاہی حاصل ہے ، کو وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ڈویلپمنٹ کا ”فوکل پرسن“ مقرر کیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ڈویلپمنٹ کے ساجد حسین کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد ارشد عطاءاور قیصر علی خان، پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستانی مشن (سفارتخانوں ) کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہوئے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد ارشد عطاءاور قیصر علی خان ، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان زرمبادلہ بھجوانے کے حوالے سے بھی متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد ارشد عطاءاور قیصر علی خان ، قومی کاز کے لئے خدمات انجام دیں گے ، بطور فوکل پرسن خدمات کی ادائیگی کے لئے ان کی خدمات رضاکارانہ ہوں گی اور انہیں کوئی مالی بینیفٹس یا ڈپلومیٹک سٹیٹس حاصل نہیں ہوگا۔

اس نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری وزارت خارجہ ،سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز ، قونصل جنرل پاکستان نیویارک ، جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن وزارت اوورسیز پاکستانیز، چیف پالیسی پلاننگ یونٹ ، مینیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ، مینیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز امپلائمنٹ کارپوریشن کوارسال کردی گئی ہیں۔

محمد ارشد عطاءاور قیصر علی خان کی جانب سے حکومت پاکستان کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پر جس اعتما د کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس کے لئے مشکور و ممنون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور فوکل پرسن و ہ او ورسیز پاکستانیوں کے لئے اپنی ہر ممکن خدمات انجام دیں گے۔

Related Articles

Back to top button