پاکستانخبریں

آصف زرداری، فضل الرحمان ملاقات ، تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ محفوظ

تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔، پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی مشاورت کی

اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستانی سیاست میں اپوزیشن قائدین کی ملاقاتوں کے سلسلے میں ایک اہم ملاقات ہوئی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے یہاں اسلام آباد میں سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی ہے ۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں میں تحریک عدم اعتماد اور حکومت مخالف تحریک پر بات چیت کی ۔آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماو¿ں نے عشائیہ ساتھ کیا، پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی مشاورت کی۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان کل ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کل بلاول ہاو¿س میں ملاقات کے بعد سیاسی رہنماو¿ں کو عشائیہ بھی دیں گے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال، تحریکِ عدم اعتماد کی پیشرفت پر گفتگو ہوگی، دونوں رہنما ملاقات میں حکومت مخالف لائحہ عمل کو حتمی شکل دیں گے۔

Related Articles

Back to top button