بین الاقوامی

چوہدری اعجا ز فرخ کی رہائشگاہ پر31جولائی کو آصف زرداری کی سالگرہ منائی جائے گی

چوہدری اعجاز فرخ،چوہدری سرور،مدثر چوہدری،راو ایم فاروق، ابرار اعظم،خرم شہزاد،چوہدری ذوالفقاراور محترمہ بیگم عفت فرخ،شیراز فرخ کا اعلان

پارٹی کے ساتھی آصف علی زرداری کی سالگرہ منائیں گے، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت بھٹواور زرداری خاندان کے ارکان کی درازی عمر کے لئے بھی دعا کریں گے

نیویارک ( پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر اور بانی کارکنان پارٹی رہنما و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی66ویں سالگرہہفتہ ، 31جولائی کو منائیں گے ۔ سالگرہ کی تقریب چوہدری اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر منعقد ہو گی ۔ چوہدری اعجاز فرخ،چوہدری سرور،مدثر چوہدری،راو¿ ایم فاروق، ابرار اعظم،خرم شہزاد،چوہدری ذوالفقاراور محترمہ بیگم عفت فرخ،شیراز فرخ کا کہنا ہے کہامریکہ بھر میں بسنے والے پارٹی کے سینئر، مخلص، نظریاتی اور بانی ساتھی جہاں مرد حر آصف علی زرداری کی سالگرہ منائیں گے وہاں آصف علی زرداری، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت بھٹو خاندان اور زرداری خاندان کے ارکان کی درازی عمر کے لئے بھی خصوصی دعا کریں گے ۔
چوہدری اعجاز فرخ نے پارٹی کے تمام سینئر ، مخلص اور نظریاتی کارکنوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ہفتے کو آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوں ۔

Related Articles

Back to top button