پاکستان

امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ولیم بار چھٹیاں اپنے بچوں کے ساتھ منانا چاہتے ہیں اور کرسمس سے پہلے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونا چاہتے ہیں

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار نے کرسمس سے پہلے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس بات کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ولیم بار سے ملاقات کے بعد جاری کردہ ٹویٹ میں کیا گیا ۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ولیم بار چھٹیاں اپنے بچوں کے ساتھ منانا چاہتے ہیں اور کرسمس سے پہلے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونا چاہتے ہیں ۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1338614499981602819?s=20

ولیم بار اور صدر ٹرمپ کے درمیان حالیہ صدارتی الیکشن کے دوران اور اس سے پہلے اہم مواقع پر قانونی معاملات پر اختلافات رہے ۔ صدر ٹرمپ کی مدت ختم ہونے سے تقریباً ایک ماہ قبل ولیم بار کا عہدے سے علیحدگی کے بارے سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ولیم بار آخری موقع پر صدر کی جانب سے کئے جانے والے فیصلوں اور اقدامات کا حصہ بننے سے گریز کرنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک ماہ قبل مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا
صدر ٹرمپ کی جانب سے جیف روز ن کو قائمقام اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ دریںاثناءامریکی الیکٹورل کالج کے ”الیکٹرز “ نے 14دسمبر کو منتخب صدر بائیڈن کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ جو بائیڈن 20جنوری کو امریکہ کے46ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابھی تک تین نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم نہیں کی گئی ہے ۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1338614514493878273?s=20

Related Articles

Back to top button