صحت و سائنس

راجہ آزاد گل اور رانا سعید کی صحافی عظیم میاں کی تیمارداری

عظیم میاں کو پھول پیش کئے ، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین(نیویارک) کے مقامی قائدین راجہ آزاد گل اور رانا سعید نے جیو ، جنگ گروپ امریکہ کے بیورو چیف اور سینئر صحافی عظیم ایم میاں کی یہاں عیادت کی ۔ انہوں نے عظیم میاں کو پھول پیش کئے ، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ عظیم ایم میاں جو کہ پاکستان کے دورے کے دوران علیل ہو گئے تھے ، پاکستان میں سرجری کے بعد امریکہ واپس آگئے تھے تاہم ان کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے انہیں یہاں دوبارہ ہسپتال داخل کیا گیا ۔ڈاکٹرز عظیم میاں کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ عظیم میاں نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور ان کی عیادت کی ۔

Related Articles

Back to top button