پاکستان

ایشین سوسائٹی آف انجنئیرز، آرکیٹی ٹیکچرز اور کنٹریکٹرزکا قیام

تنظیم کے قیام کا مقصد ایشین امریکن انجنئیرز، آرکیٹیکچرز اور کنٹریکٹرز کے باہمی روابط کو فروغ دیناہے تاکہ سب ایک دوسرے کے لئے انفرادی اور اجتماعی طور پر مدد گار ثابت ہوسکیں

سیم خان اور ساتھیوں کے زیر اہتمام نیوجرسی میں منعقدہ ASEACکی تقریب میںکانگریس مین ، سٹیٹ سینیٹر، اسمبلی مین ، مئیر ایڈیسن سمیت اہم شخصیات اور پروفیشنل کی بڑی تعداد میں شرکت
تقریب کے شرکاءکی جانب سے ASEACکے قیام کو وقت کی ضرورت قراردیا، تنظیم کی ویب سائٹ بھی لانچ کر دی گئی ، انجنئیرز ، آرکی ٹیکچرز اور کنٹریکٹرز کی بہتری اور باہمی تعاون کے فراغ پر کام ہوگا

نیویارک (اردو نیوز ) ایشین امریکن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے انجنئیرز، آرکیٹیکچرز اور کنٹریکٹرز کی قائم کی جانیوالی نمائندہ تنظیم ایشین سوسائٹی آف انجنئیرز، آرکیٹیکچرز اور کنٹریکٹرز(ASEAC)کا پہلا افتتاحی اجلاس 20فروری کواکبر ریسٹورنٹ نیوجرسی میں ہوا۔سیم خان اور ساتھیوں کے زیر اہتمام نیوجرسی میں منعقدہ ASEACکی تقریب میںکانگریس مین ، سٹیٹ سینیٹر، اسمبلی مین ، مئیر ایڈیسن سمیت اہم شخصیات اور پروفیشنل نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیم خان نے کہا کہ ASEACتنظیم کے قیام کا مقصد ایشین امریکن انجنئیرز، آرکیٹیکچرز اور کنٹریکٹرز کے باہمی روابط کو فروغ دینا اور تنظیم کے پلیٹ فارم پر سب کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ سب ایک دوسرے کے لئے انفرادی اور اجتماعی طور پر مدد گار ثابت ہوسکیں
ایشین سوسائٹی آف انجنئیرز، آرکیٹیکچرز اور کنٹریکٹرز کے افتتاحی اجلاس کی میزبانی کے فرائض ایشین امریکن کمیونٹی کے سیم خان ، عرفان محمود، ہارون نجم، راج بھاگیا، ایم ڈی راہل ، بدر بھٹی ، خورشید بھلی ، روچٹ پاٹیل، راجہ ساجد، کوئن زانگ، فیاض نواز، سرفراز افضل ، تمیز فاروقی ، وک سرکیا، عامر افتخار، روکی سنگھ ، پرویز ریاض، ہدریک شاہ ، راکیش شاہ اور ایرک زیڈک نے انجام دئیے جبکہ تقریب میں پاکستانی ، انڈین ، ساو¿تھ ایشین سمیت دیگر امیگرنٹ کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
اجلاس میں اہم امریکی منتخب قائدین سٹیٹ سینیٹرسیم تھامس، سٹیٹ سینیٹر پیٹ ڈائیگ نین ، اسمبلی ویمن نینسی پنکن، اسمبلی مین جیمل ہو لی ، اسمبلی مین راب کاربن چک ، مئیر ایڈیشن ٹام لینکی ، برنس وک مئیر بریڈ کوہن، فری ہولڈر وائن رچرڈ سن اور فری ہولڈر برائن لیوین نے شرکت کی ۔
تقریب میں ایشین سوسائٹی آف انجنئیرز، آرکیٹیکچرز اور کنٹریکٹرز کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان گئے اور عہدیداران اور ارکان کا تعارف کروایا گیا اور اس بات پر غور کیا گیا کہ تنظیم کو موثر اور فعال بنانے میں ارکان کیسے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔تقریب میں مختلف اہم انجنئیرز، آرکیٹیکچرز اور کنٹریکٹرزاور کمیونٹی قائدین کو تنظیم کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز بھی پیش کئے گئے ۔

Related Articles

Back to top button