پاکستاناوورسیز پاکستانیز

پیپلز پارٹی امریکہ کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 16ویں برسی

شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گی، خالد اعوان

ہم محترمہ بے نظیر بھٹو سے اپنے کئے ہوئے وعدے کو کبھی نہیںبھلائیں گے ، بلاول کو وزیر اعظم بنائیں گے ،جمشیر گجر، ظفر چٹھہ، صفدر ہمایوں قریشی ، عذرا ڈار، رخسانہ سہیل، سلمان ظفر، قیصر بھٹہ قیصر خان

جمہوریت اور عوا م کے حقوق کی جنگ میں ہماری قائد نے عظیم قربانی دی، اس کی قربانی کو کبھی ضائع نہیں جانیں دینگے، میر عرفان، جیمز سپرئین، ارشد عطائ، قمر جاوید ، عمر جاوید ملک،ناصر سلیم

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 16برسی کے جلسے میں امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے رہنما افضل بٹ کی خصوصی شرکت،بے نظیر بھٹو کی خدمات کو خراج تحسین

PPP USA
PPP USA

نیویارک(اردو نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے قائدین اور ارکان کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی پارٹی رہنما ، سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی16ویں برسی یہاں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور مرحومہ کی ملک و قوم اور پارٹی کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کی صدارت میں منعقدہ برسی کے اہتمام میں پارٹی کے سینئر قائدین چوہدی جمشید گجر، صفدر ہمایوں قریشی ، ظفر چٹھہ ،ڈاکٹر عظمیٰ گل ،عذرا ڈار،محمد مشتاق ( کشمیری کمیونٹی ) ،ناصر سلیم،سلمان ظفر ،رخسانہ سہیل،جیمز سپرئین، قمر جاوید ، جاوید ملک ،قیصر بھٹہ ، قیصر خان، ارشد عطاء، عمر جاوید ملک سمیت ساتھیوں نے خصوصی کردار ادا کیا ۔ تقریب میں پارٹی کے سینئر ساتھی میر عرفان ، جاوید ملک کے علاوہ امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنسلسٹ کے صدر افضل بٹ نے خصوصی شرکت کی ۔

تعزیتی جلسے میں پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں و کارکنوں سمیت دیگر جماعتوں کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تعزیتی تقریب بی بی نظیر بھٹو کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا، اور اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ بے نظیر بھٹوکے سیاسی نظریے کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عظمی گل نے سرانجام دیے،
خالد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کو16 سال کا عرصہ گذر گیا لیکن وہ آج بھی ہمارے اور عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی خاطر جانوں کے نذرانے دینے والے لیڈر کبھی مرا نہیں کر تے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم محترمہ بے نظیر بھٹو سے اپنے کئے ہوئے وعدے کو کبھی نہیںبھلائیں گے کہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی کےلئے اپنا ہر ممکن کردار ہمیشہ ادا کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی قیادت میں براہ راست کام کیا ۔ خالد اعوان نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک زمانے کی لیڈر تھیں، آج کا پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں تو محترمہ بے نظیر بھٹو کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے
چوہدری جمشید گجر، صفدر ہمایوں قریشی ، ظفر چٹھہ ،ڈاکٹر عظمیٰ گل کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے لہو سے روشنی ہوتی ہیں، اور انشا اللہ بھٹو خاندان کی شہادتیں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گئی، جنہوں نے عوامی حقوق کا تحفظ ہر محاذ پر ڈٹ کرکیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے جس مشن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا وہ عوام کی خدمت ہے، بینظر بھٹو کو آمریت کا ساتھ نہ دینے کی سزا دی گئی، ہم ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے اس نظریے پر قائم ہیں کہ اپنی جانوں کے نذرانے دیں گے مگر آمریت کا ساتھ ہرگز نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو ہونیوالے الیکشن میں بلاول بھٹو ، وزیر اعظم منتخب ہو کر محترمہ شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

عذرا ڈار، سلمان ظفر ،عمر جاوید ملک، ارشد عطاءنے کہا کہ بلاشبہ بے نظیر اپنی جان کو درپیش خطرات سے آگاہ تھیں اور امریکہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بی بی کو واپس جانے سے روکا مگر بے نظیر نے کہا تھا کہ میں رہنما ہوں اور رہنما بھاگا نہیں کرتے،ہمیں اپنے قائدین پر ہمیشہ فخر رہے گا۔
پارٹی رہنما عرفان میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوا م کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے ثابت کیا کہ جمہوریت اور عوا م کے حقوق کی جنگ میں قیمت ادا کرنا پڑتی ہے اور جب کبھی ایسا موقع آتا ہے تو لیڈر ہراول دستے میں سب سے پہلے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرتا ہے ۔ ہماری قائد عظیم اور اس کی قربانی بھی عظیم تھی، اس کی قربانی کو کبھی ضائع نہیں جانیں دینگے ۔
قیصر بھٹہ ،جیمز سپرئین، ناصر سلیم اور قمر جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بلاول بھٹو کی قیادت پر فخر ہے اور ان کی قیادت میں جمہوریت کی ترقی کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

امریکہ کے دورے پر آئے سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ نے خطاب میں کہا کہ جب بھی ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کی بات آتی ہے تو اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو آزادی اظہاراور آزادی صحافت پر یقین رکھنے والی ایک عظیم سیاسی قائد تھیں ۔ ان کی شہادت سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جس کا صرف اور صرف ازالہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی قومی سیاست اور قیادت کی legacyکو آگے بڑھایا جائے ۔کشمیری رہنما محمد مشتاق نے خطاب میں کہا کہہم شہید جمہوریت کو ان کے یوم شہادت پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں ۔ آئیے عہد کریں کہ محترمہ نظیر بھٹو کے مشن کو مکمل کرینگے ۔
جلسے کے آخر میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید پارٹی قائدین کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی ۔

Related Articles

Back to top button