پاکستان

ڈیموکریٹ سینیٹربرنی سینڈرز کا ایک بار پھر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

میرے ساتھیوں اور میں نے 2016میں جس سیاسی انقلاب کا آغاز کیا تھا ، اب وقت آگیا ہے کہ اس انقلاب کو مکمل کیا جائے ۔برنی سینڈرز

نیویارک (اردو نیوز ) امریکی صدارتی الیکشن 2016میں ڈیموکریٹ پارٹی کے پرائمری الیکشن میں ہیلری کلنٹن سے کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست کھانے والے ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سینڈرز نے 2020میں ہونیوالی امریکی صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس اعلان کے بعد وہ ان درجن بھر ڈیموکریٹ امیدواروں کی قطار میں شامل ہو گئے ہیں کہ جو آئندہ صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد ہونا چاہتے ہیں ۔
سینیٹربرنی سینڈرز نے صدارتی امیدوار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھیوں اور میں نے 2016میں جس سیاسی انقلاب کا آغاز کیا تھا ، اب وقت آگیا ہے کہ اس انقلاب کو مکمل کیا جائے ۔برنی سینڈرز کی عمر 77سال ہے اور امریکی ریاست ورمانٹ سے آزادانہ حیثیت سے سینیٹرمنتخب ہو تے آرہے ہیں ۔
ڈیموکریٹ پارٹی میں پرائمری الیکشن کی مہم کا آغاز رواں سال جون میں شروع ہو جائے گا جس کے بعد سال2020کے پہلے تین چار ماہ تک فیصلہ ہوگا کہ پارٹی کی جانب سے کون صدارتی امیدوار ہوگا ۔

Bernie Sanders enters 2020 presidential race

Related Articles

Back to top button