بین الاقوامی

”بٹ کوائن“61ہزار ڈالرز سے زائد کی ریکارڈ قیمت پر پہنچ گیا

مارکیٹ کھلنے کے بعد اس کی قدر 62ہزار ڈالرز سے زائد پر پہنچ گئی تاہم 18اکتوبر کی سہہ پہر تک اس کی قدر 61ہزار ڈالرز سے زائد تک برقرار رہی

نیویارک (اردونیوز ) کرپٹو کرنسی ”BitCoin“61ہزار سے زائد ڈالرز کی ریکارڈ قیمت پر پہنچ گیا ہے ۔ بٹ کوائن کی قدر میں گذشتہ چند ہفتوں سے جو اضافہ ہونا شروع ہوا ہے ، وہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور سوموار کو مارکیٹ کھلنے کے بعد اس کی قدر 62ہزار ڈالرز سے زائد پر پہنچ گئی تاہم 18اکتوبر کی سہہ پہر تک اس کی قدر 61ہزار ڈالرز سے زائد تک برقرار رہی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بٹ کوائن کی قیمت میں کمی ہوئی اور گذشتہ ماہ کی قدر موجود قیمت سے آدھ پر پہنچ گئی تھی تاہم مذکورہ کمی کچھ عرصے کے لئے رہی جس کے بعد قیمت میں اضافہ شروع ہوا جو کہ مسلسل جاری ہے ۔

Bitcoin

Related Articles

Back to top button