اوورسیز پاکستانیز

بروکلین میلہ کی جشن آزادی پاکستان کی تیاریاں مکمل

بروکلین میلہ کمیٹی کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا ، راجہ ساجد چئیرمین ، رانا سعید پریذیڈنٹ اور ظفر اقبال آف میر پور جنرل سیکرٹری ہوں گے ، میلہ 14اگست کو ہو گا

پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے حوالے سے میلے کو پہلے سے بھی زیادہ عظیم الشان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تیاریوں کی گئی ہیں

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے بروکلین میلہ کمیٹی کے عہدیداران ، کمیونٹی اور مرچنٹس کے اعزا زمیں استقبالیہ دیا گیا ۔ بروکلین میلہ کمیٹی کی جانب سے راجہ ساجد کے چئیرمین کے عہدے کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا تھا ۔ استقبالیہ میں مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاوید خان اور عزیز بٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیات رانا محمد سعید بروکلین میلے کے پریذیڈنٹ جبکہ ظفر اقبال آف میرپور آزاد کشمیر (الریان مسلم فیونرل سروسز ) جنرل سیکرٹری ہوں گے ۔
استقبالیہ میں شریک کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی جانب سے میلہ کمیٹی کے عہدیداروں کو مبارکباد دی گئی اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا ۔ واضح رہے کہ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر 14اگست کو جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے بروکلین میلہ ہوگا ۔ اس میلے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے حوالے سے میلے کو پہلے سے بھی زیادہ عظیم الشان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تیاریوں کی گئی ہیں۔
بروکلین میلہ کمیٹی کے چئیرمین راجہ ساجد، پریذیڈنٹ رانا سعید اور جنرل سیکرٹری ظفر اقبال آف میر پور آزاد کشمیر نے مرچنٹس ایسوسی ایشن اور کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

Back to top button