پاکستان

کوروناویکسین کے آنے تک نیویارکرز کو محتاط رہنا ہوگا، اجتماعات دوسری لا سکتے ہیں ، مئیر ڈبلازیو

جلد کورونا وائرس کی ویکسین آئے گی ۔جلد ہم کورونا وائرس کو شکست دیں گے اور اپنی معیشت سمیت معمولات زندگی کو مکمل طور پر بحال کریں گے لیکن اس دوران ہمیں صبر و تحمل اور احتیاط کا بھرپور مظاہرہ کرنا ہوگا

”ان ڈور اجتماعات “ کورونا وبا کے لئے ایندھن کا کام کر سکتے ہیں اور دوسر ی لہر کا سبب بن سکتے ہیں ۔ ہمیں مزید نقصان نہیں اٹھانا ۔ہمیں مل کر دوسری لہر کا مقابلہ کرنا ہے، مئیر کا کمیونٹی میڈیا سے خطاب
یقین ہے کہ بائیڈن دور میں امریکہ کی امیگریشن اقدار بھی واپس آئیں گی جن کے تحت ہم دنیا بھر سے امیگرنٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔صدر ٹرمپ دور کی امتیاز ی پالیسیوں کا خاتمہ کریں گے ، مئیر نیویارک

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو کا کہنا ہے کہ جلد کورونا وائرس ویکیسن آئے گی اور جلد ہم کورونا کو شکست دیں گے ۔ جب تک ایسا ممکن نہیں ہوتا ، اس وقت تک سب کو ماسک پہننے سمیت گائیڈ لائیز پر عملدرامد کو یقینی بنانا ہوگا۔اس دوران چھٹیوں کے موسم میں سفر سے گریز کریں ، اپنے گھروں پر فیملی اور دوست احباب کے اجتماعات سے اجتناب کریں ۔ کوئی ایسا کام نہ کریں کہ جو کورونا وبا کی دوسری لہر کا سبب بن سکتا ہو۔ ان ملے جلے خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک کے ایتھنک اور کمیونٹی میڈیا کے ساتھ آن لائن پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کمشنر امیگرنٹ افئیرز بیٹا مصطفوی ، چیف ایکوئٹی آفیسر اینا بیل پالما بھی موجود تھیں ۔
مئیر نے کہا کہ کورونا وائرس وبا پر قابو پانا ہے بصورت دیگر ہم سے نہ صرف چند ایک نہیں بلکہ ہم سب متاثر ہوں گے ۔ اس لئے ہم سب کو اپنے کردار کو یقینی بناناہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کئیر کے شعبے سے وابستہ ہمارے ہمارے ہیلتھ کئیر ورکرز ہماری قوم کے ہیروز ہیں ۔ مارچ اپریل کے بعد سے ہم ان کے ہیروازم کا مسلسل مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔ نیویارکرز نے بھی ماسک پہن کر ، سماجی فاصلے کی پابندی سمیت دیگر گائیڈ لائینز پر عمل کرکے ہیرو ازام کا مظاہر ہ کیا جو کہ قابل ستائش ہے ۔ہم نیویارکرز سے ایک بار پھر ہیرواز م کا مظاہرہ چاہتے ہیں ۔ چھٹیوں کا موسم آنے والاہے ۔ ہم چاہیں گے کہ اس میں وہ کام نہ کریں کہ جو آپ بالعموم کرتے ہیںیا کرنا چاہتے ہیں کہ اپنے عزیز و اقارب سے ملتے ہیں ، گھروں میں فیملی اجتماعات کرتے ہیں ۔ ابھی محتاط رہنے کا وقت ہے ۔ جلد کورونا وائرس کی ویکسین آئے گی ۔جلد ہم کورونا وائرس کو شکست دیں گے اور اپنی معیشت سمیت معمولات زندگی کو مکمل طور پر بحال کریں گے لیکن اس دوران ہمیں صبر و تحمل اور احتیاط کا بھرپور مظاہرہ کرنا ہوگا۔نیویارک سٹی نے ایسا مظاہرہ پہلے کیا اور اب بھی ہمیں کرنا ہے۔
مئیر ڈبلاز یو نے کہاکہ یہ وقت ہالیڈیز منانے کا یا میں یہاں تک کہوں گا کہ سفر کرنے کا نہیں ہے ۔ بالعموم لوگ اِن دنوں میں اپنے آبائی وطن سفر کے لئے جاتے ہیں ۔”ان ڈور اجتماعات “ کورونا وبا کے لئے ایندھن کا کام کر سکتے ہیں اور دوسر ی لہر کا سبب بن سکتے ہیں ۔ ہمیں مزید نقصان نہیں اٹھانا ۔ہمیں مل کر دوسری لہر کا مقابلہ کرنا ہے ۔ شہر میں بہت سے بزنس، سکول اور ادارے کھل گئے ہیں لیکن ہمیں مسلسل احتیاط کرنی ہے ۔ہم شہر میں چالیس ہزار سٹورز کو ہالیڈے سیزن میں اپنے اشیاءاپنے سٹورز کے سامنے سائیڈ واک پر فروخت کرنے کی اجازت دے رہے ہیں ۔یہ اقدامات ہمارے لئے مددگارثابت ہوں گے ۔
مئیر نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر آتی ہے تو ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور اسے شکست دے سکتے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب ماسک پہنیں اور گائیڈ لائیز پر عملدرامد کو یقینی بنائیں ۔فیملی gatheringاور بڑے اجتماعات سے گریز کریں ، یہی واحد راستہ ہے کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کا۔
مئیر ڈبلازیو نے کہا کہ جو بائیڈن کے انتخاب سے نہ صرف سیاست کا پانسا پلٹ گیا ہے بلکہ امریکہ میں خوش آئند تبدیلی اور نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بائیڈن دور میں امیگریشن اصلاحات ہوں گی ۔مئیر کا کہنا تھا کہ میں امیگریشن اصلاحات کے لئے پر امید ہوں ۔بہت سے ریپبلکن سمیت ملک کی واضح اکثریت امیگریشن اصلاحات چاہتی ہے ۔منتخب صدر بائیڈن ہی وہ شخص ہیں کہ جو جانتے ہیں کہ یو ایس سینٹ میں قانون سازی کے لئے کیسا سمجھوتہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کی قیادت میں امریکہ میں قابل ذکر تبدیلی دیکھیں گے ۔ وہ ایک مخلص اور ہمدرد انسان ہیں ۔مجھے یقین ہے کہ صدر بائیڈن کے دور میں امریکہ کی امیگریشن اقدار بھی واپس آئیں گی جن کے تحت ہم دنیا بھر سے امیگرنٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔صدر ٹرمپ دور کی امتیاز ی پالیسیوں کا خاتمہ کریں گے ۔
بل ڈبلازیو نے کہا کہ سیاست میں پانسہ پلٹ گیا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ دونلڈ ٹرمپ ہماری سیاست میں مسلسل ایک منفی آواز کی حیثیت سے اپنا وجود رکھے لیکن جو انہیں حیثیت حاصل تھی ، وہ دوبارہ کبھی حاصل نہیں ہو گی ۔ان کا نفرت اور انٹی امیگرنٹ موقف ملک گیر سطح پر مسترد کر دیا گیا ہے ۔انہیں پچاس لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست ہوئی ہے ۔ ہمیں ملک کو متحد اور باقار طریقے سے آگے بڑھانے کا موقع ملا ہے۔سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ہمیں بہت سا کام کرنا ہے ۔ ہمیں کورونا وائرس پر قابو پانا ہے جس میں وقت لگے گا۔
کمشنر امیگرنٹ افئیرز بیٹا مصطفوی نے کہا کہ ہم نے اوپن سوسائٹی سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا اور 76ہزار ایسے افراد کی مالی امداد کی کہ جنہیں کے پاس پیپر نہیں تھے ۔ہم بلا امتیاز اشیائے خوردو نوش کی مستحق افراد تک رسائی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ لوگوں کو کرائیوں کے شعبوں میں بھی مدد کی ، میڈیکل کے شعبے میں سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔ ہم بہت کچھ کررہے ہیں اور کریں گے ۔

Mayor New York city Bill de Blasio has held a community and ethnic media virtual round table and discussed the results of the presidential election, preparedness for the upcoming holidays, and the citywide efforts against the coronavirus pandemic.

Second COVID-19 wave New York!

Related Articles

Back to top button