بین الاقوامی

کسی آوار بس کا مسافر نہیں ، میرے سیاسی اختلافات خود نواز شریف کے فائدے میں ہیں، چوہدری نثار علی خان

چار حلقوں سے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ حتمی ہے ، میاں نواز شریف کے ساتھ جو سیاسی اختلافات رہے ، ان پر بیگم کلثوم نواز کی علالت کے دوران کوئی بات نہیں کرونگا، چوہدری نثار علی خان

اسلام آباد (ارد و نیوز ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں سے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ حتمی ہے ۔ ذاتی اختلافات کی بات کرنا میرا طرز سیاست ہے اور نہ ہی طرز کلام ہے۔میاں نواز شریف کے ساتھ جو سیاسی اختلافات رہے ، ان پر بیگم کلثوم نواز کی علالت کے دوران کوئی بات نہیں کرونگا۔نواز شریف کے ساتھ اختلافات کی بنیاد ”ڈیول اٰڈوکیٹ “کے میرا رول کا تعلقات پر اثر انداز ہونا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ میڈیا کے دوست کسی بھی ”فیک نیوز“(جعلی خبر)کو مجھ سے منسوب کرنے سے پہلے براہ کرم براہ راست چیک کرلیا کریں۔ یہ فیک نیوز ہے کہ میں نے کسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے اور مجھ سے منسوب یہ بیانات بھی فیک نیوز ہیں کہ میںنے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں منہ کھولا تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیںرہیں گے ۔میرا سیاسی اختلاف میاں نواز شریف کے مفاد میں ہے ،۔ میں نے عمر بھر ایسی سیاست ہی کی، جہاں اختلاف ہوا وہاں کھل کر بات کی ۔چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ میں کسی آوارہ بس کا مسافر نہیں ، اقتدار میری اصولوں کی سیاست کی کبھی بھی منزل نہیں رہا۔

Related Articles

Back to top button